چٹانی قلعہ مندر

چٹانی قلعہ مندر (ترچی رپالی، تامل ناڈو)

چٹانی قلعہ مندر (ترچی رپالی، تامل ناڈو)
Rock Fort Temple (Tiruchyrappli, Tamil Nadu)
اگر امریکہ آپ کو مجسمہ آزادی کی یاد دلاتا ھے اور پیرس ایفل ٹاور کی تو تروچی رپالی پوری دنیا میں رہنےوالے تاملوں کو راک فورٹ مندر کی یاد دلاتاھے۔
شاہی دراوڑی ڈھانچہ شہر کے مرکز سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر 400 سیڑھیاں چڑھنے کے بعد راک فورٹ مندر کمپلیکس ایک ایسے واحد نظارے کے ساتھ خوش آمدید کہتا ھے جو ایک یادگار 273 فٹ اونچی چٹان پر بنایا گیا ھے۔
اس چٹانی قلعہ کمپلیکس کو مدورائی (Madurai) کی مختلف پلو سلطنت (Pallava Dynasty)،چولا (Chola Dynasty) اور نائکس (Nayaks) نے مختلف اوقات میں ڈیزائن اور تعمیر کیا تھا۔
بعد ازاں اسے وجے نگر کے شہنشاہوں اور انگریزوں کے ذریعہ اسکے ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر فوجی قلعہ بندی کے لیے استعمال کیا گیا۔
مندر کمپلیکس تین اہم مندروں پر مشتمل ھے جو بھگوان گنیش اور بھگوان شیو کے لیے وقف ہیں۔
درحقیقت یہ چٹان ہی لاکھوں سالہ قدیم ھے جس پر بیک وقت قلعہ، بند غار اور مندر کا ایک ساتھ نظارہ کیا جا سکتا ھے جو سیاحوں کیلئے کیا کسی گمشدہ ذخیرہ سے کم ھے!

اپنا تبصرہ لکھیں