کری پتہ
کری پتہ کھانوں میں ایک خاص قسم کا ذائقہ لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کھانوں کو ذائقہ دینے کے علاؤہ بھی کئ کاموں کے لئے بیحد مفید ہے۔اس میں کاربوہائیڈریٹ، فائبر ، کیلشیئم،فاسفورس ، آئرن اور وٹامن سی، اے، بی، ای وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جن کی بدولت دل کا نظام بہتر کام کرتا ہے اور کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اور جلد اور بالوں کے لیے بھی بیحد مفید ہے
عام طور پر اس کے پتوں کو خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ یہ کولیسٹرول لیول کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ آپ کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بالوں کے لیے بھی بیحد مفید ہے۔اس کا استعمال بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور خشکی کا خاتمہ کرتا ہے ۔ خون کی کمی کا علاج ہے اور آئرن اور فولک ایسڈ کا خزانہ ہے۔ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد گار ہے۔ ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر کری پتہ کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے تو اس سے حاصل ہونے والا اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے بلڈ شوگر لیول متوازن ہو جاتا ہے۔
اس کا استعمال سلاد ، دالوں میں بگھار ، ہری چٹنی اور مختلف کھانوں میں پکا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ آپ اس کو بھی گملے میں بھی اگا سکتے ہیں۔ میں نے بھی گملے میں لگایا ہوا ہے۔
*کڑی پتہ کی اقسام*
1.سادا کری پتہ:
یہ پودا لمبا اور جلد اگنے والا ہے. اس کے پتے سادہ ہوتے ہیں اور یہ بازار میں بآسانی دستیاب ہوتا ہے.
2.چھوٹے قد کا :
یہ پودا چھوٹے قد کا ہوتا ہے. اس کے پتے شکل اور رنگت میں ہلکے اور عام کری پتہ کی نسبت لمبے ہوتے ہیں.
3.گمتھی پودا:
اس کے پتے موٹے اور خوش رنگ ہوتے ہیں. بہت خوشبودار ہوتا ہے اور دیگر اقسام کی نسبت بہت آہستہ نشوونما پاتا ہے.
*کری پتہ کو اگانے کے لیے ضرورت ہوگی،
* اچھی دھوپ اور روشنی کی
* مناسب درجہ حرارت والی جگہ
*زرخیز مٹی
کری پتہ بیجوں کے ذریعے بھی اگایا جا سکتا ہے اور کٹنگ کے ذریعے بھی. اس کے بیج اگست سے نومبر تک لگتے ہیں. اور کٹنگز مون سون میں لگائ جائے تو اچھا رزلٹ ملے گا.
جب پودا بڑا ہو جائے تو کانٹ چھانٹ کرنی چاہیے اس سے پودا گھنا ہوتا ہے.
سردی میں اگر اس کے پتے پیلے پڑنے لگیں تو پانی کم اور وقفے وقفے سے دیں.
*کری پتہ میں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے.*
* خون کی کمی یعنی اینیمیا کا علاج
* جگر کی بیماری سے بچاتا ہے.
* دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے.
* بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار
* ہاضمے میں مؤثر ( اس کے پتے کارمینیٹو سے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے بد ہضمی اور قبض کے خاتمے میں مؤثر ہیں.)
* کیمو تھراپی کے سائیڈ ایفکٹس کو کم کرتا ہے.
* سینے اور ناک کی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے.
* کھانسی اور نزلے میں مفید ہے.
* بالوں کا گرنا، خشکی اور وقت سے پہلے سفید ہونا جیسی بیماریوں کے خلاف اس میں زبردست علاج موجود ہے.
* بالوں کے علاج کے لیے چند پتے لے کر انکو ناریل کے تیل میں ڈال کر اچھی طرح پکا لیں اور جب اسکی رنگت کالی ہونے لگے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں. اسے ہفتے میں 3 بار لگائیں. صرف پندرہ دن کے استعمال سے اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے ہوں گے.
اس کے علاوہ کری پتے کو پیس کر اس میں دہی ملا کر اسے بھی بالوں میں لگانے سے بالوں میں چمک آ جاتی ہے.
Load/Hide Comments