کھجوراھو مندر (مدھیہ پردیش)

کھجوراھو مندر (مدھیہ پردیش)

کھجوراھو مندر (مدھیہ پردیش)
Khajuraho Temple🛕 (Madhiya Pardesh)
وہ مندر جن کے تراشیدہ مجسموں کی نمایاں خصوصیت شہوانی، شہوت انگیز اور سیکس (Sex) ھے جو اسے کھجوراہو کے دوسرے تمام مندروں سےممتاز کرتی ھے۔
کھجوراہو مدھیہ پردیش کاایک قدیم شہرجسے چندیلا خاندان (Chandela Dynasty) نے 11رویں صدی عیسوی میں تعمیرکیاتھا۔ کھجوراہو کے عریاں، شہوت سےبھرپور ایک ایک پیچیدہ اور شاندار مجسمے اسے ملک کےاہم ترین تاریخی مقامات میں سےایک بناتےہیں۔
مندر کے انداز فن کے ذریعےجسمانی تعلقات، روحانی تعلیمات اورمراقبہ کاایک خوبصورت مظاہرہ پیش کرتی ہیں۔
مندروں میں سب سے بڑا اور مشہور کنڈیریا مہادیو مندر ھے جو بھگوان شیو کے لیے وقف ھے۔
مرد اور عورت کے جسمانی لذت کو وضاحت و گہرائی سے بیان کرتے یہ شہوت انگیز مجسمے جن پر متعدد ایکروبیٹک پوز کی تصویر کشی کی گئی ھے۔ جس کا مقصد خوشی، نئی زندگی اور زرخیزی (Productivity) کی نمائندگی کرنا ھے اور اسی لیے اس مندر کو مبارک سمجھا جاتا ھے۔
مجسموں اور مندروں کی شان و شوکت کھجوراہو کو مدھیہ پردیش کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک بناتی ھے۔ یونیسکو عالمی ورثے کا حصہ یہ مندر سیاحوں کیلئے آج بھی کشش کا باعث ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں