اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،  وکیل

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوٹھا نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے عام قیدیوں کے سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے.اور خدشہ ہے کہ سابق وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہے۔

عمران کو 5 اگست 2023 کو اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، جب ایک عدالت نے توشہ خانہ کیس میں انہیں پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر ملنے والے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا معطل کیے جانے کے بعد حکومت نے سابق وزیراعظم کو سائفر کیس میں حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد سے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
26 ستمبر کو، سابق وزیراعظم کو پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر آئی ایچ سی کے احکامات کے بعد ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ رات، پولیس نے فول پروف اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایلیٹ کمانڈوز کی تعیناتی اور اضافی حفاظتی پکٹس قائم کرکے اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی۔ یہ فیصلہ اسپیشل برانچ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سروے کے بعد کی گئی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں