پھگتل خانقاہ (وادی زنسکار، لداخ، ھندوستان)

پھگتل خانقاہ (وادی زنسکار، لداخ، ھندوستان)
Phugtal Monestary (Zanskar Valley, Ladakh)__ 12th AD
گینگ سم راہب کا شاہکار
شمالی ھندوستان میں جموں اور کشمیر کے ضلع لداخ میں وادی زنسکار کےعلاقےمیں سب سےالگ تھلگ اورمنفرد بدھ مت خانقاہ جوچٹان کے چہرے پر قدرتی غار کے دروازے پر بنائی گئی ھے، دور سے ایک بڑے شہد کے چھتے کی طرح دکھائی دیتی ھے۔
دریائے زنس کر کے ساتھ واقع خانقاہ مٹی اور لکڑی سے بنی واحد بدھ مت خانقاہ جہاں سوائےپیدل جانےکے اور کوئی دوسراراستہ نہیں، ایک حیران کن چٹانی طرزتعمیر ھے۔ پھگتل گومپاکی بنیاد 12ویں صدی کے اوائل میں گیلوگ (Gelug/Four Major Monks of Buddhist) میں سے ایک سونگکھپا کے شاگرد گنگسم شیرپ سمپو (Gangsem Sherap Sampo) نے رکھی تھی۔ اگرچہ یہ خانقاہ 12ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی، لیکن یہ بہت سے لوگوں کے لیے پوشیدہ خزانہ تھا جب تک کہ ہنگری کےالیگزینڈر نے اس جگہ کادورہ نہیں کیا اور 1826-27 کے درمیان قیام کیا۔
پھگتل کا ڈیزائن اور الگ تھلگ مقام روحانی نہایت اہمیت کا حامل ھے کیونکہ صدیوں قبل طویل سفر کرنے والے راہب اس علاقے کے غاروں میں پناہ اور مراقبہ کیا کرتے تھے۔
خانقاہ میں چار نمازی کمرے، ایک لائبریری، تدریسی سہولیات، ایک باورچی خانہ، مہمان خانے اور رہائش گاہ میں تقریباً 70 راہب کوارٹرز ہیں۔ دیدہ زیب چھتیں اور سجاوٹی فریسکوز (Frescoes) خانقاہ کو مزید جاذب نظر بناتے ہیں۔
آج یونیسکو کا حصہ، اس خانقاہ میں سیاحوں کے رھنے کی سہولت تو نہیں مگر وہ اپنی ضرورت کے مطابق انتظامات کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »