انار کے چھلکوں میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز

انار کے چھلکوں میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز
ویسے تو ہر پھل میں ہی اللہ تعالی نے شفاء رکھی ہے لیکن انارا ایک ایسا پھل ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ انار میں ایک دانہ جنت کا ہوتا ہے۔
کیا آپ نے کبھی انار کی چائے کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں اس کے چھلکے کی چائے بھی بنتی ہے۔ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کے حصول کا بہترین ذریعہ انارکے
چھلکے کی چائے ہے۔
یہ چائے ہاضمہ درست کرتی ہے۔
قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے۔
جلد کو تروتازہ کرتی ہے۔
دوران خون بہتربناتی ہے حتٰی کہ کینسر جیسی موذی مرض سے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انار کے چھلکوں کو دھو کر دھوپ میں خشک کرکے اس کا سفوف تیار کرلیں۔ اس سفوف کو عام پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔
چائے بنانے کا طریقہ:
ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔
اسے چندمنٹ تک اُبال کر چھان لیں۔
آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔
اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوتا ہے اور فوائد تو آپ پڑھ ہی چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »