دودھ

جانور کے دودھ بڑھانے کے بارے میں معلومات

جانور کے دودھ بڑھانے کے بارے میں معلومات

اگر گائے یا بھینس کا بچہ مر جائے تو اپنے پورے دودھ پر نہیں آ پاتی جس سے مالک کو بڑا نقصان ہوتا ہے۔

یا بچہ نہ بھی مرے تو دودھ کم کر دیتی ہیں یا پھر کوئی جانور لگاتار دودھ میں اوتار چڑھاؤ کرے تو جانیں دیسی طریقہ علاج۔

نوٹ : (اگر جانور کے تھنوں میں کسی بھی قسم کا مسلہ ہے تو یہ طریقہ علاج کارآمد نہیں ہو گا اس کے لیے تھنوں کا علاج کروائیں)

مزید درج ذیل وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔

1: اگر جانور لمبے صفر سے آیا ہے تو بھی کچھ جانور دودھ کم کر دیتے ہیں۔

2: جانور نئی جگہ پر منتقلی کی وجہ سے بھی دودھ کم کر دیتے ہیں۔

3: اگر جانور کسی بھی وجہ سے خوف میں مبتلا ہو تو بھی دودھ کم کر دیتے ہیں۔ یا اوتار چڑھاؤ کرتے ہیں۔

4: بچے کے مر جانے کا دکھ بھی جانوروں کو محسوس ہوتا ہے اس وجہ سے بھی دودھ کم کر دیتے ہیں۔

نوٹ یہ علاج% 100 کارآمد ہے اللہ تعالیٰ پر یقین رکھ کر استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔

پہلا دیسی طریقہ علاج۔

1: کیھا یا لوکی لمبی والی 1.5 سے 2 کلو کاٹ کر پانی میں ابال لیں ٹھنڈا کریں دن میں جانور کو 10 سے 15 دن کھیلاہیں۔

نوٹ: 10میں سے 8 جانور پر یہ علاج کام کرتا ہے۔

دوسرا دیسی طریقہ علاج۔

ویسے یہ جانور کے وزن کے حساب سے دیا جاتا ہے مگر ایک نارمل جانور کو 150 گرام سے دینا شروع کریں اور 200 گرام تک لے جانا چاہیے۔

اجزاء۔ سب برابر مقدار میں لیں دس دن کی خوراک بنائیں۔

1: سفید زیرہ
2: کلونجی
3: صونف
4: ستاوری ( Green asparagus)(Shatavari) پاؤڈر
5: شکر ( چینی نہیں)
6: آدھا کلو چاول۔ روزانہ کی بنیاد پر

پہلی پانچ اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

چاول کو ابال لیں حسب مناسب پانی میں آخر میں ہمیں پانی چاہیے اور مکمل پک جانے کے بعد ان کا چاول کو نچوڑ کر پانی نکال لیں جو تقریباً 200 ml ہو اب ان پانچوں اجزاء کو مکس کر کے جانور کو دس دن تک کھلائیں۔
انشاء اللہ جانور جلد دودھ بڑھا دے گا۔
تحریر؛ ڈاکٹر حیوانیات نعمان چوہان
03088684888

اپنا تبصرہ لکھیں