مسجد پاک وگھہ

مسجد پاک وگھہ

مسجد پاک وگھہ
گجرات
گجرات سے تقریباً 20 کلو میٹر سرگودھا روڈ پہ منگووال غربی کا قصبہ موجود ہے۔
یہاں سے ڈنگہ ( دین گاہ ) روڈ پہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مسجد پاک وگھہ شریف واقع ہے۔
4 کنال پہ محیط یہ شاہکار مسجد
جس کی تعمیر پہ اک اندازے کے مطابق 18 ارب روپے لاگت آٸی اور اسے 22 سال کے عرصہ میں مکمل کیا گیا ہے اپنے منفرد اور جدید طرزِ تعمیر مستند تاریخی و مذہبی اہمیت لگن اور عشق و محبت کی ایک ایسی شاندار منہ بولتی تصویر ہے کہ جس میں عقید ت و ولولہ جوش و جنون اور محبت اسلام کے گہرے رنگ سنگ مرمر کی طرح نظر آتے ہیں
یاد رہے قبلہ ڈاکٹر صاحب کو مدینہ پاک میں حضور پاکﷺ کا خواب میں دیدار ہوا اور حکم ہوا مسجد تعمیر کرنے کا جس کی تکمیل اس شاندار مسجد کی صورت میں کی گٸ
2001 سے اس شاہکار کا تعمیراتی کام آغاز کیا۔
منڈی بہائوالدین کے گاٶں کدھر شریف کے ممتاز اور دنیا بھر میں معروف ماہرِ امراض ِ چشم اور ڈاکٹر سرجن صاحبزادہ حافظ محمد فرخ حفیظ رحمۃ اللہ علیہ نے جس شوق اور محبت سے اس کا سنگ ِ بنیاد خود رکھا تھا آج بھی اسی ذوق اور لگن و محبت کو اس شاہکار اور اسلام محبت کی مثال سمجھا جاتا ہے یہ ہماری خوش نصیبی ہے کے ڈاکٹر صاحب جیسے محب اسلام ہم میں موجود تھے اور اسلام کی محبت کا درس اپنے شاہکاروں کے زریعے بھی ہم تک پہنچاتے رہے

22 فٹ چوڑی بنیادوں سے لیکر6 فٹ چوڑٰی دیواروں تک کی تعمیر میں چونے روڑ اور اینٹوں کا پاٶڈر ( کیری ) کو انتہائی مہارت سے بطورِ گارا استعمال کیا گیا ہے۔
اس کی بنیادوں میں لگی 45 لاکھ اینٹوں کو محرابی حالت میں اس مہارت سے جوڑا گیا ہے کہ زیرِ زمین ہونے والی تبدیلیوں مثلاً زلزلہ وغیرہ اور گیسوں کے اخراج سے پڑنے والی دراڑوں سے انتہائی سائنسی طور پر بچاٶ کیا گیا ہے در و دیوار خوبصورت قرآنی آیات کو کندہ کر کے سجاۓ گۓ ہیں اور گنبدوں پہ بھی مکمل سورہ یٰسین کو کندہ کیا گیا ہے
ایک اور بات جو اسے منفرد بناتی ہے وہ یہ کہ اس مسجد کی تعمیر میں بجری سیمنٹ ریت سریہ وغیرہ بلکل استعمال۔نہیں کیا گیا
اپنے انوکھے نقشہ منفردفنِ خطاطی اور خوبصورت ترین سنگ ِ سفید کی وجہ سے بھی اس مسجد کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہر روز بہت سے مسلمان اس شاہکار کی زیارت کے لیے آتے ہیں کیونکہ یہ مسجد اپنی پہچان آپ ہے
اس پوسٹ میں تعمیر کے دوران اور تکمیل کی تصاویر بھی شامل ہیں
اللہ سے دعا ہے اللہ اس کے بنانے والوں کی اس محبت کو قبول فرماۓ

اپنا تبصرہ لکھیں