گلتاجی مندر (جے پور، راجھستان)

گلتاجی مندر (جے پور، راجھستان)

گلتاجی مندر (جے پور، راجھستان)
Galtaji Mandir (Jaipur, Rajhastan)
خانیہ بالاجی میں واقع گلتاجی مندر جسے “Monkey Temple” بھی کہاجاتا ھے، جےپور کا زیورات کی مانند اثاثہ جسکی نمایاں خصوصیت “گاؤ مکھ” کامقدس پانی ھے۔
مندر کانام سینٹ گالٹاو (Saint Galtav) کے نام پر رکھا گیا جنہوں نے اپنی زندگی یہاں مراقبہ میں گزاری تھی۔
دیوان راؤ کرپرم نے 15رویں صدی میں مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔
یہ ھندوستان کاقدیم ترین مندر ھے جس کے احاطے میں قدرتی تازہ پانی کے چشمے اور 7مقدس زیرزمین ‘کنڈ’ (Ponds) یعنی پانی کےٹینک شامل ہیں۔
ان کنڈوں میں ‘گلتا کنڈ’ سب سے مقدس ھے اور خیال کیا جاتا ھے کہ وہ کبھی خشک نہیں ھوتا۔
خیال کیا جاتا ھے کہ مندر کا پانی ایک چٹان سے جس کی شکل گائے کے سر کی طرح جسے ‘گاؤ مکھ’ کہا جاتا ھے، صاف اور خالص پانی کنڈ میں مسلسل بہتا ھے۔ ہر طرف ایک خوبصورت قدرتی منظر اوربھرپورہریالی ھے۔
یہی پانی کاقدرتی چشمہ اس جگہ کی خاص توجہ ھے جو پہاڑی کی چوٹی سے نیچے کی طرف بہتا ھے۔ اس چشمے کا پانی بہت سے کنڈوں یا پانی کے ٹینکوں کو بھر دیتا ھے جنہیں بہت مقدس سمجھا جاتا ھے اور مندر میں آنے والے زائرین اس پاکیزہ پانی میں غسل کرتےہیں۔
مندر کا ڈھانچہ اور فن تعمیرشاندار سنہری خوبصورتی کا عکاس ھے۔
گلتاجی مندر گلابی رنگ کے ریت کے پتھر سے بنائے گئے ہیں اور مندر کا کمپلیکس بڑا سجا ہوا ہے اور رنگین پینٹنگز سے بھرا ھوا ایک ڈیزائن شدہ راہداری ھے۔
گلتاجی میں مندر محل کی طرح بنائے گئے ہیں۔ اندرونی فن تعمیر اور ڈیزائنر نقش ونگار اسے حیرت انگیز بناتے ہیں۔
مندرکی تمام عمارتوں کی گول چھتیں،آرائشی ستون خوبصورت عالی شان حویلی کی طرح نظر آتے ہیں۔
یہاں بھگوان رام، بھگوان ہنومان اور بھگوان کرشنا کے مندر ہیں۔ مندر اندر اور باہر دونوں طرح سے شاندار ھے۔ یہ بھی مانا جاتا ھے کہ مشہور زمانہ رام چریت مانس کا کچھ حصہ یہیں بیٹھ کر تلسی داس نے لکھا تھا۔ اس لیے ھندو عقائد کیمطابق گلتاجی مندر کو مروجہ تقدس، اور روحانیت کی چمک عطا ھوتی ھے جو آج بھی ہر سال آنے والوں کو اپنی طرف کھینچتی ھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں