عظیم گیلری مقبرے

عظیم گیلری مقبرے(دارا،صوبہ ماردین)

عظیم گیلری مقبرے(دارا،صوبہ ماردین)
Great Gallery Tomb(City Dara,Mardin)
آرکیالوجی کتنی ضروری ھے؟
کیاایک ساتھ زمین میں دبی ان گنت قبور کادریافت ھوناحیران کن نہیں؟
اگربذریعہ کھدائی دریافتوں کاعمل رک جائےتوزمین میں چھپی تاریخ دبی کی دبی رہ جائے۔ انہی سوالوں کا جواب ترکیہ میں زیرزمین دبی یہ تاریخ ھے جسے 2010 میں صوبہ ماردین کے قدیم شہر دارا کی کھدائی میں ماہرین آثار قدیمہ نے 1500 سال پرانی اجتماعی قبر کا پتہ لگایا۔ قبور نہایت سادہ ہیں اور دیکھنے میں کشادہ اور سجاوٹ سے بھرپور ہیں۔
مقام درعا__جو ترکی اور شام کی سرحد سے صرف 7 کلومیٹر دور ھے، کو بالائی (Upper Iraq) کی سب سے اہم بستیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ھے۔ بمقام درعا واقع یہ گیلری قبر جہاں سینکڑوں افراد کو ایک ساتھ دفن کیا گیا تھا۔
اس جگہ کےداخلی دروازے پرجہاں سیکڑوں ہڈیاں اور کھوپڑیاں نکالی گئی ہیں، وہاں یسوع مسیح اور آرتھوڈوکس کی عکاسی کرنےوالی علامتیں بھی ہیں۔ جو چیز اس اجتماعی قبر کو دوسرے قدیم مقبروں سے ممتاز کرتی ھے وہ انسانی ہڈیوں کے ٹکڑوں کی واضح موجودگی ھے۔
دو منزلہ ڈھانچے پر دارا کی گیلری قبر کے بارے میں بہت سے نظریات ہیں۔ ایک یہ ھے کہ یہ علاقہ چھٹی صدی میں تخلیق کیا گیا تھا اور اس اجتماعی قبرستان کو رومیوں نے عیسائی عقیدے میں قیامت کی رسومات کے لیے بنایا تھا۔
دوسرا یہ کہ 530 میں فارسی ساسانی جنگ میں مرنے والے فوجیوں کو یہاں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا تھا۔
اسی قسم کے کھنڈرات شہر دارا کی تاریخ کھول کر سامنےرکھتے ہیں کہ دارا کے کھنڈرات میں زیرزمین، حوض، رہائش گاہیں، پانی کی نہریں، ایک گرجا گھر، ایک محل نیز اگورا (بازار)، پانی کا ٹینک (میکسم) اور پانی کے ڈیم ہیں۔
دارا صدیوں سے میسوپوٹیمیا (موجودہ عراق) کے سب سے اہم تجارتی مراکز میں سے ایک تھا۔ مزید یہ کہ فارس (موجودہایران) کے شہنشاہ دارا اور سکندر اعظم کے درمیان جنگ کا عینی شاہد بھی ھے۔
آج اس سائٹ کے داخلی دروازے کو شیشے کے اگلے حصے سے بند کر دیا گیا ھے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئے پیدل چلنے کا پلیٹ فارم بنا دیا گیا ھے جس سے آپ آرام سے اس قدیم جگہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں