مہیش سورہ مردینی گوفا(تامل ناڈو)
MahishSura Mardini Cave(TamilNadu)
پلوخاندان(Pallava Dynasty/270CE- 897 CE)کےعہدکاشاہکار
مہیش سورہ مردنی مندرکی مثال ایسی ھےجیسےایک نرم ملائم غارنےاسےاپنی پشت پراٹھارکھاھو۔منفردچٹانی طرزتعمیر(Rock-Cut Art)
کے باعث یہ مندر اور غار دونوں مزدوروں کی مہارت کا منہ بولتاثبوت ہیں۔
غار کے اوپر ایک گرینائٹ پتھر پر بنایاگیا مہیش سورہ مندر کو “مہیش مردینی مندب” بھی کہاجاتاھے، دراصل یہ مندرابھی نامکمل ھے۔
مہیش سورہ گوفا (غار) بنیادی طورپر 6 پینل یعنی ستونوں پرمشتمل ھے۔ گوفاکے ایک ستون کو نقصان بھی پہنچ چکا ھے۔ شیر گوفا اور مندر دونوں کا حصہ ہیں۔
غار تک پہنچا ایک دشوار گزار عمل ھے جسے کافی سیڑھیاں چڑھ کرمکمل کیاجاتا ھے۔
اس منفرد مندر کے اندرونی آرٹ ورک پر مشتمل برآمدے اور جھروکوں (Facades) کو چھت سے پہلے مکمل کیاگیاتھا۔
غارکی اندرونی دیواریں اس جنگ کی تصویرکشی کرتی ہیں جہاں ایک پینل پر دیوی شیر پر سوار نظر آتی ھے جس کے آٹھ بازو کمان اور تیر کو پکڑے ھوئے ہیں۔ منظر بہت حقیقت پسندانہ ھے اور کوئی اسے شیطان پر حملہ کرتے ھوئے دیکھ سکتا ھے۔ یہاں بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کے نقش و نگار بھی ہیں۔ اس کے ساتھ دیوار پر نندی (بیل) اور شیو کے پہاڑ کے نقش بھی ہیں۔ تثلیث دیوتا، برہما اور وشنو بھی شیو اور پاروتی کے پیچھے کھڑے نظر آتے ہیں۔ مندر کے شیر نما بنیادی ستون ستونوں کے تعمیراتی ارتقاءکو آگے لانے کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔
یہ غار اس وقت کے وشوکرما مجسمہ سازوں کی عمدہ کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ مندر بمعہ گوفا یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ھے اور آج بھی پوجا (Worship) کیلئے فعال اور سیاحوں اور موءرخین کیلئے قابل فخر و ذکر ھے۔
Load/Hide Comments