اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم کے طلباء نے 22 نومبر بروز بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے میں پانچ جامعات کے طلباء نے اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم کے تحت دورے میں شرکت کی جن میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی،راولپنڈی لاء کالج، قائد اعظم یونیورسٹی، عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے طلباء شامل تھے-
دورہ میں طلباء نے کورٹ روم نمبر 1 میں کیسز کی سماعت دیکھی جس کے بعد انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے میوزم کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں سپریم کورٹ آف پاکستان کی تاریخ دیکھی آخر میں جناب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ایک گروپ فوٹو ہوئی۔