طوائف

کیا طوائف کوئی برادری اور نسب سے بنتی ہے .شریف طوائفیں

کیا طوائف کوئی برادری اور نسب سے بنتی ہے ؟
ہرگز نہیں ۔۔۔۔
عورت جب جدت پسند ہوتی ہے اور اپنا بدن بطورِ ٹک ٹاکر دکھانے کے لئے پیش کرتی ہے تو ۔۔۔۔
بصد معذرت ۔۔۔۔
وہ ” طوائف ” ہو چکی ہوتی ہے ۔۔

اور ” شکاری” انہیں تسلی دینے کے لئے
” فنکار ” کہہ دیتے ہیں ۔۔۔

اور وہ بےچاری اس غلط فہمی کا شکار ہو کر ۔۔۔
آسان ” شکار” بن جاتی ہے ۔۔۔

ابھی ٹویٹر پر ایک ٹک ٹاکر خاتون کے باپ کا انٹرویو سن رہا تھا ۔۔۔۔
جو بار بار اپنی بیٹی کے

” کام ( یعنی طوائفوں والا کام) ”

کو ماشاءاللہ اور الحمدللہ کے سابقوں لاحقوں کے ساتھ بیان کر رہا تھا اور ساتھ کروڑوں روپے کا ذکر کر رہا تھا ۔۔۔۔
جو اس کی بیٹی ” ویڈیو ” بنا کر کماتی ہے ۔
یہ سب نارمل کیوں ہوا ؟
کیوں یہ سب آسان ہو گیا ؟
کیوں عام سی گھریلو عورتیں جو واقعتاً آج بھی کردار میں شریف ہیں ۔۔۔
لیکن ان شریف عورتوں کے لباس بھی طوائفوں کو شرما رہے ہیں ؟؟؟

اس کا سب سے بڑا سبب میڈیا ہے ۔۔۔۔

جس میں ہر وقت اشتہار اور ڈراموں میں صورت طوائفیں ناچتی ہیں ۔۔
اس بیچ پاس سے آواز آتی ہے
” اللہ اکبر اللہ اکبر”
اور ابا جی ٹی وی کے ساتھ والے ریک rack سے ٹوپی سر پر پہن کر مسجد کو چلے جاتے ہیں ۔۔
اور آ کر پھر خبریں دیکھنا شروع ہو جاتے ہیں ۔۔
اور طوائفیں ساتھ ساتھ ناچتی رہتی ہیں ۔۔۔

کہنے کو اشتہار ہیں ۔۔۔۔
لیکن ” سلیولیس sleeveless ” کپڑوں ، آدھ ننگی ٹانگوں ، بےتحاشا میوزک کے ساتھ مسلسل ناچ گانے نے آہستہ آہستہ ۔۔۔

“برائی کو برائی نہ رہنے دیا”۔

سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کی صورت میں ۔۔۔۔

پورا بازار حسن اب آپ کی جیب میں ناچ رہا ہے ،

بالکل ویسے ہی۔۔۔۔
جیسے نیم برہنہ بیوی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ۔۔۔۔۔
خود آگے والی کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ۔

آج میری باتیں کچھ تلخ ترش ہیں ،

لیکن خلافِ حقیقت تو نہیں ۔۔۔
شریف طوائفیں

جو لباس کبھی طوائف پہننے سے حیا کرتی تھی ، اب جدید ” تعلیمی اداروں ” میں ” شریف گھروں ” کی لڑکیاں پہنتی ہیں ۔

والد صاحب اس طوائفانہ لباس میں خود اپنی بیٹی کو کالج و یونیورسٹی چھوڑ کر آتے ہیں اور مطمئن بے غیرت بنے ہوئے ہوتے ہیں ۔
یہ حالت اب صرف امیر خاندانوں کی نہیں رہی۔۔۔
بلکہ مڈل و لوئر کلاس کی بھی یہی ہوگئی ہے ۔

میں کسی عزیز کے ہاں گیا تو وہاں ٹی وی چل رہا تھا ،
ٹین سپورٹس پر لمبا وقفہ تھا اور مسلسل اشتہار چل رہے تھے اور آدھی ننگی لڑکیاں مسلسل دکھائی جا رہی تھیں ۔۔۔
اور گھرانہ مکمل باپردہ اور نمازی بلکہ مسجد کے نمازی ہیں ۔۔

ریلز reels اور ٹک ٹاک TikTok کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں ،
حیرت ہوتی ہے کہ بہت سی خواتین اور لڑکیاں ، عام شریف گھرانوں کی ہیں ۔۔۔
جب اُنھیں ” طوائف ” کہا جائے تو بہت سے لوگ تڑپ جاتے ہیں ۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں