A Relationship…
کسی بھی تعلق میں ہمیشہ ایک لمحہ ٹرننگ پوائنٹ ہوتا ہے
یس
جب ایک کو دوسرے کی عادت ہو جاتی ہے
عادت ہو جانا بڑی عام سی بات ہے
لیکن ٹھیک اسی وقت دوسرا بندہ اپنی پہچان کروانا شروع کر دیتا ہے
ایک جینوئن انسان اسے اپنے لیے ایک اعزاز کی طرح سمجھتا ہے۔ acknowledge کرتا ہے۔ اور اپنی خوش قسمتی پر ناز کرتا ہے ۔ کیونکہ کسی کو آپ کی عادت ہو جانے کا مطلب ہے اس دنیا میں آپ کے لیے ایک ایسا انسان موجود ہے جو آپ کی محبت میں آپ کے لیے کچھ بھی کرنے پر تیار ہوگا۔ کیونکہ اسے آپ سے کچھ بھی درکار نہیں ہوتا سوائے آپ کی توجہ کے۔
اب آتے ہیں دوسری قسم پر
بری فطرت رکھنے والا بندہ اس پر اکڑنے لگتا ہے کہ اب اس کی عادت ہو جانے کے بعد سامنے والا کہیں نہیں جائے گا ۔
اسے پتا چل جاتا ہے کہ وہ اس کو ہر چیز میں ہرا دے گا
مات دے دے گا
یہ نشہ بڑا ہی خطرناک ہوتا ہے
وہ اس بات کو اپنے فیور میں استعمال کرتا ہے ۔ دوسرے کی انسلٹ کر کے خوش ہوتا ہے ۔ اسے رلاتا ہے ستاتا ہے ۔ حتیٰ کہ اس کی عزت نفس ختم کر دیتا ہے .
اب اس موقع پر عام طور پر یہ جملہ سننے میں آتا ہے کہ کسی کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے وغیرہ وغیرہ
یہ سب باتیں فضول ہیں
اگر آپ زندگی میں کسی سراب کے پیچھے دیوانہ وار نہیں بھاگے تو آپ زندہ رہتے ہوئے زندگی کے ایک گہرے راز سے نا آشنا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ جب پیاس اپنی انتہا کو چھو رہی ہو اور سراب صرف خواب نکلے تو وہ کچھ لمحے جو آپ نے انتہائی بےبسی سے اپنے خشک ہوتے لبوں اور حلق میں چبھتے ہوئے کانٹوں سے آنکھیں چراتے ہوئے ، اپنی پیاس کی گہرائی کو جانچنے میں گزارے ہیں وہی خودشناسی ہیں۔ آپ انہی لمحوں میں اپنا سراغ پاتے ہیں ۔ آپ جان جاتے ہیں کہ جس سراب کے پیچھے اپنی پیاس کو بجھانے دوڑے تھے وہ تو سرے سے ہے ہی نہیں ۔ ایک قطرہ بھی نہیں ۔ اسے سمندر صرف آپ کے illusion نے بنایا تھا ۔
اور پھر۔۔۔۔۔ نہ تو وہ پیاس رہتی ہے نہ کوئ آس رہتی ہے اور نہ نامراد عادت ۔
اپنے شعور کی کئ سیڑھیاں ایک ساتھ پھلانگتے ہوئے آپ سب کچھ پیچھے چھوڑ آتے ہیں
Load/Hide Comments