اعلیٰ بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

اسلام آباد: نگراں حکومت نے انتظامی عہدوں پر اعلیٰ بیوروکریٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں 45 فیصد اضافہ کیا ہے جسے عام طور پر مینجمنٹ پوزیشن (ایم پی) اسکیل کہا جاتا ہے -یہ اضافہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہے ۔

وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ یہ اضافہ تمام MP-I، MP-II اور MP-III کے عہدوں پر لاگو ہو گا، بشمول بنیادی تنخواہیں، مکان کے کرایے اور یوٹیلیٹیز کے لیے ہے، نگراں وزیر اعظم نے اس کی منظوری دی ہے۔ یہ افسران، جو کیرئیر بیوروکریٹس سے الگ ہیں، عام طور پر پرائیویٹ سیکٹر سے متعلقہ شعبوں میں اپنی مہارت کی وجہ سےبھرتی کیے جاتے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ MP-I سکیل پر افسران کا ماہانہ معاوضہ 554,600 روپے سے شروع ہوتا تھا، جس میں بنیادی تنخواہیں، مکان کا کرایہ اور یوٹیلیٹیز شامل ہیں جس کی ٹرمینل رقم 699,250 روپے ماہانہ ہے۔ کم از کم اور زیادہ سے زیادہ معاوضے اب بالترتیب 804,180 روپے اور 1,013,920 روپے ماہانہ ہوں گے۔

اس گریڈ کے افسران ٹرانسپورٹ منیٹائزیشن الاؤنس کے لیے ماہانہ 95,910 روپے بھی حاصل کریں گے، جس سے نظرثانی شدہ ماہانہ پیکیج کو 900,090 سے 1,109,830 روپے تک لے جایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »