خواتین پر تشدد

پنجاب پولیس خواتین پر تشدد کے اعداد و شمار جاری کرنے سے انکار کیوں کر رہی ہے

پنجاب پولیس نے معلومات تک رسائی ایکٹ 2013 کے تحت صوبے میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کی معلومات جاری کرنے سے روکنے کے لیے استثنیٰ مانگ لیا ہے۔
دستیاب دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایسی معلومات کو عام کرنے سے معاشرے میں خوف پیدا ہوتا ہے۔ “محکمہ کو ملزمان کی گرفتاری میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ معلومات کے اجراء کی مخالفت کرتے ہوئے، اے آئی جی (جینڈر کرائمز) نے ڈی آئی جی لیگل پنجاب کو لکھے گئے خط میں ذکر کیا کہ ایک این جی او کو سید کوثر عباس بمقابلہ پنجاب پولیس کے معاملے کے بارے میں معلومات کے حق کے قانون کے تحت معلومات دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزار نے معلومات حاصل کرنے کے بعد مختلف ٹی وی چینلز کے ذریعے معلومات کی تشہیر کی جس سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اے آئی جی نے بتایا کہ این جی او نے معلومات کو عام نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس پس منظر میں، انہوں نے ڈی آئی جی لیگل سے کہا کہ وہ معلومات تک رسائی کے قانون، 2013 کے سیکشن 13(h) کے تحت معلومات کو ظاہر کرنے سے استثنیٰ حاصل کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں