نگراں وزیر اعظم

عمران خان کے بغیربھی منصفانہ انتخابات ہوسکتے ہیں.نگراں وزیر اعظم

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو 9 مئی کو ملک میں پرتشدد فسادات کے بعد جیل میں ڈالےجانے کے بعد ان کو رہا کیے بغیر بھی “منصفانہ” انتخابات ممکن ہیں۔

تاہم وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے ہزاروں ارکان، جو “9 مئی کی سرگرمیوں” کا حصہ نہیں تھے، “سیاسی عمل چلا سکتے ہیں” اور “انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ان کا یہ بیان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں آئندہ سال جنوری میں انتخابات کرانے کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اب انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں