ہنزہ کا دیسی پیزا‘ چھپ شورو

ہنزہ کا دیسی پیزا‘ چھپ شورو

گلگت بلتستان کے کھانوں میں سے شاید سب سے مشہور اور منفرد ’چھپ شورو‘ ہے۔’چھپ‘ کا مطلب ہے گوشت، اور ’شورو` کا مطلب روٹی ہے۔ کچھ کچھ پراٹھے سے ملتی جلتی یہ عالمی شہرت یافتہ ڈش ہنزہ کا مقامی پیزا ہے.روایتی طور پر گھروں میں چھپ شورو کو پتھر کے تندور میں پکاتے تھے۔
اس عمل میں تین گھنٹے تک لگ جاتے تھے۔ جیسے جیسے آبادی یا خاندانوں کا سائز بڑھتا گیا تو اس ڈش کی کی طلب میں اضافہ ہوا جس کے بعد تندور کے بجائے توے پر آگ کے اوپر چھوٹے چھپ شورو بنانے کا سلسلہ شروع ہوا.
سب سے پہلے بیلنے کے ساتھ دو روٹیوں کو رول کیا جاتا ہے. گندم یا باجرے کا آٹا استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے بعد پیاز، لہسن، زیرہ، دھنیا، پودینہ، زعفران، ہری مرچ اور کٹے ہوئے گوشت سے بنے ہوئے ہلکے سے مسالہ دار فلنگ کو ایک روٹی پر تھپتھپا دیا جاتا ہے۔پھر وہ دوسری روٹی کو اس کے اوپر لگا دیا جاتا ہے، دوسری روٹی کے کناروں کو گھماتے اور موڑتے ہوئے ایک پائی کرسٹ جیسا بارڈر بنایا جاتا ہے، جو نہ صرف گوشت کو اندر رکھنے میں مدد کرتا ہے بلکہ یہ چھاپ شورو کو ایک منفرد مزا بھی دیتا ہے۔
لکڑی کے چمچے کو چھاپ شورو کو فلیٹ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. جب کے اس کا نچلا حصہ کم گہرائی والے پین میں فرائی ہوتا ہے۔ اس پین میں چھاپ شورو کو میٹھا اور گری دار ذائقہ دینے کے لیے خوبانی اور اخروٹ کا تیل ڈالا جاتا ہے۔

اگر چھاپ شورو پر کوئی تیل استعمال نہیں کیا جائے تو وہ نان کی طرح کا بن جاتا ہے جبکہ اگر تیل استعمال کیا جائے تو روٹی پک کر کرکرا اور سنہرا ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں