کڑی بنانے کا طریقہ

چھاچھ سے کڑی بنانے کا طریقہ

کڑی پنجاب کی خاص ڈش ہے ۔اور یہ پورے پنجاب میں بہت شوق سے پکائی اور کھائی جاتی ہیں ۔ آئیے ہم آپ کو اس کے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں کہ یہ کیسے بنتی ہے۔
کڑی اصل میں بیسن اور لسی (چھاچھ) سے بنتی ہے جس میں پکوڑے ڈالے جاتے ہیں۔
کڑی کے لئے مندرجہ ذیل اجزا استعمال ہوتے ہیں:
اجزاء: لسی یا چھاچھ آدھا لیٹر، بیسن اڑھائی سو گرام، ہلدی ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ثابت میتھی ایک چمچ، چند عدد کڑی پتے، تیل چاربڑے چمچ، زیرہ سفید ایک چائے کا چمچ
ترکیب:۔ تیل گرم کرلیں اوراس میں میتھی دانہ ڈال دیں، جب خوشبو آنے لگے تو بقایا مصالحے ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ اسی دوران لسی میں بیسن ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور گرم کئے ہوئے تیل میں ڈال دیں اس کو آگ پر رکھ دیں اور آدھ سے ایک گھنٹہ کےلئےہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
کڑی کیلئے پکوڑے
اجزاء:پکوڑوں کے لئے آپ کو چاہیے دوسو گرام بیسن، ایک چائے کا چمچ زیرہ، لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ ، ایک عدد پیاز اور ایک عدد آلو، تلنے کے لئےتیل حسب ضرورت۔
ترکیب:آلو اور پیاز کو کاٹ لیں اور تمام اشیاء کو بیسن میں ڈال کر مکس کرلیں۔ اب کڑاہی میں تیل کو گرم کرکے اس میں پکوڑے تل لیں۔ جب کڑی اچھی طرح پک جائے تو اس میں پکوڑے ڈال دیں۔ اب آخر میں تین بڑے چمچ آئل لے کر اس میں 5عدد لہسن کی تریاں، تیزپات چند عدد اور ثابت مرچ چند دانےڈال کر فرائی کریں اور کڑی کو بگھاڑ لگالیں۔مزیدار اور ذائقہ دار کڑی تیار ہے۔
لیجئے کڑھی تیار ہے اب اس کو روٹی یا چاولوں کے ساتھ جیسے دل کر ے کھائیے۔

مزیدار کڑی چاہے چاولوں کے ساتھ کھائیں یادل کرے تو روٹی کے ساتھ اگر زیادہ دل کو لبھائے تو چمچوں کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں