بادامی گوفا مندر (کرناٹک)

بادامی گوفا مندر (کرناٹک)

بادامی گوفا مندر (کرناٹک)
Badami Cave Mandir (Karnatak)
عہد چالوکیہ (Chalukiya Dynasty/543 AD – 753 AD) کے دارالخلافہ بادامی میں شاندار چٹان کاٹ کر بنائے گئے مندر فن تعمیر اور ثقافت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
بادامی گوفا مندر (کرناٹک)

بادامی گوفا مندر (کرناٹک)
بادامی غاروں کا یہ کمپلیکس کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ(District Bagalkot) کے شہر بادامی میں واقع ھے۔
مندر دراوڑی انداز میں بنائے گئے ہیں جس میں شمالی ہندوستانی نگرا طرز (Nagra Style of Architecture) بھی شامل ھے۔
آگستہ جھیل کی سرخ ریت سے فاصلے پر پہاڑ میں کھدے، گوفا (غار) کے اندر واقع چار ھندو اور جین مندرجو اپنی سرخی مائل قدرتی رنگت اور ساخت کی وجہ سے ھندوستان کے باقی مندروں سے الگ ہیں۔
چھٹی اور آٹھویں صدی عیسوی کے درمیان چٹان کو کاٹ کر تعمیر کیے گئے یہ چھوٹے اور بڑے متعدد خوبصورت مندر مختلف دیوتاؤں تعمیر کی گئیں تھیں جو لارڈ شیو، لارڈ وشنو اور جین تیرتھنکروں (Jane Tirthinkers) کے لیے وقف ہیں.
جو آج کرناٹک اور آس پاس کے علاقوں کے منظر نامے پر نقش ہیں۔
مندر کی دیواروں، ستونوں اور چھتوں پر ہندو دیوتاؤں کے پیچیدہ نقش و نگار ہیں۔ بادامی مندر کی ایک حیران کن خصوصیت یہ ھے کہ غار احاطے کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے قدرتی روشنی کا استعمال کیا گیا ھے۔
غاروں کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے قدرتی روشنی اندرونی حصوں میں داخل ھوتی ھے جو مجسموں اور نقش و نگار کو روشن کرتی ھے۔ اس کے علاوہ ان غاروں کی تلاش بہت آسان ھےکیونکہ چاروں غار ایک مشترکہ 2000 سیڑھیوں والےراستے سے جڑے ھوئے ہیں اور ایک سےدوسرے غار تک آسانی سےجا سکتےہیں۔
ان مندروں پرنوشتہ جات (Inscriptions) درج نہیں جس کے باعث ان مندروں کی حتمی معلومات کچھ ناقص ہیں۔
بادامی غاروں میں مندروں کا یہ کمپلیکس تکنیکی طور پر یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ کا حصہ نہیں لیکن بھارت “Evolution of Temple Architecture Aihole Badami” اسکا امیدوار ھے۔
،

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں