آئل ٹینکر پر حملے

پینٹاگون کا تہران پر بھارت کے قریب آئل ٹینکر پر حملے کا الزام

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز بحر ہند میں ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ جہاز پر حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شدید نقصان ہوا۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز رائٹرز کو ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ لائبیریا کے جھنڈے والے، جاپانی ملکیت اور نیدرلینڈز کے زیر انتظام چلنے والے کیمیائی ٹینکر کیم پلوٹو کو بھارت کے ساحل سے تقریبا 200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر) کے فاصلے پر “ایران کی طرف سے فائر کیے جانے والے ایک طرفہ ڈرون نے نشانہ بنایا”۔ ایرانی حکام نے ابھی تک اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
انڈین کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ عملے کے 21 ارکان میں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور وہ مشتبہ ڈرون حملے کے بعد جہاز میں لگی آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا برطانوی میری ٹائم سکیورٹی فرم امبری نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جہاز اسرائیل سے وابستہ تھا اور اس نے سعودی عرب سے بھارت کا رخ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں