مرچ سرخ یا لال مرچ

مرچ سرخ یا لال مرچ ایک زہر

مرچ سرخ یا لال مرچ

سرخ مرچ تقریبا ہر ملک اور ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے۔ کھانے کی لذت اور اس کا دل کشا رنگ محض سرخ مرچ کی بدولت قائم ہے۔ اس کے باوجود بھی سرخ مرچ ایک زہر ہے لیکن قاعدے اور اعتدال سے استعمال کی جائے تو ہر چیز فائدہ پہنچاتی ہے چاہے وہ زہر ہی کیوں نہ ہو۔ مرچ کا بے قاعدہ اور اعتدال سے بڑھ کر استعمال جریان، بواسیر، سوزش معدہ و جگر پیدا کرتا ہے، اس سے بصارت حد درجہ کمزور ہو جاتی ہے، اس کی کثرت استعمال سے جسم میں یورک ایسڈ بڑھ جاتا ہے جس سے صحت برباد ہو جاتی ہے اور بعض ہٹیلے امراض پیدا ہو جاتے ہیں، لیکن جیسا کہ کہا جا چکا ہے کہ ہر مضر چیز قاعدے سے استعمال کی جائے تو اس سے حیرت انگیز فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔ سرخ مرچ بھی اس لحاظ سے بہترین چیز ہے اور قاعدہ سے استعمال کی ہوئی بے حد فائدہ پہنچاتی ہے ادویات میں استعمال ہونے والی صرف گول سرخ مرچ ہے جو کہ پاک ہ ہند اکثر علاقوں سے نکاس ہوتی ہے شملہ اور چین کی بڑی مرچیں ادویات میں استعمال نہیں کی جاتیں۔

حب ہاضم:

اعلی درجہ کی ہاضم طعام گولیاں، سرخ مرچ 1 گرام، زنجبیل، ریوند چینی، ہر ایک 5 گرام، باریک کر کے أب گھی کوار میں گولی بقدر نخود بنا کر دو گولی کھانے کے بعد ہمراہ أب تازہ لیں۔

حب سرفہ بلغمی:

تخم سرخ مرچ ایک گرام، باریک کر کے گڑ 10 گرام، میں ملا کر 12 عدد گولیاں بنائیں۔ صبح و شام ہمراہ تازہ پانی سے لیں۔

دافع خدر:

جلد کا کوئی حصہ سست یا سن ہو جائے تو اس کے استعمال سے درست ہو جاتا ہے۔ سرخ مرچ 10 گرام، روغن زرد 30 گرام، ملا کر مرہم کی طرح لگائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں