نومبر 2023 کے لئے اردو کے 20 منتخب اشعار

نومبر 2023 کے لئے اردو کے منتخب اشعار

نومبر 2023 کے لئے اردو کے 20 منتخب اشعار

کھو گیا ھوں کہیں محبت میں
بازیابی……. محال ھے میری
اردو شاعری

یہ کسی خواب سے جاگا ھوا منظر ھی نا ھو
تیرے ہاتھوں میں میرا ہاتھ ؟ کہاں ممکن ھے

اپاھج اور بھی کر دیں گی یہ بیساکھیاں تجھ کو
سہارے آدمی سے استقامت چھین لیتے ھیں

لو چل پڑا ھے آج جھولی کو جھاڑ کے
دل جو ازل سے آپ کے در کا فقیر تھا

گو چل پڑا ھوں, مگر دل سے چاھتا ھوں
اُٹھ کے مجھے وہ روک لے راستہ نا دے..

وہ شخص ہجر کا مطلب سکھا رھا ھے مجھے
تو پھر یہ طے ھے میاں, اُس نے چھوڑ جانا ھے

بہت زور سے ھنسا میں بڑی مدتوں کے بعد
آج پھر کہا کسی نے میرا اعتبار کیجئے!!!!

جانے دیتے ھیں, کبھی روکنے لگتے ھیں اسے
ھم کبھی در…… کبھی دیوار ھوۓ جاتے ھیں

عدم وہ ملے,میں نے جان وار دی
بڑی مختصر ھے کہانی میری!!!!!

گزری رفاقتوں کی نمی آنکھ میں لئے
ایک شخص تیرے شہر سے تنہا گزر گیا

آگہی کھا گئی……..ھم کو ورنہ
بے خبر ھم بھی جیا کرتے تھے

ھاۓ وہ ایک بھی نہیں سمجھا
آنکھ کس کس زبان میں روئی

لاکھ روکوں مگر نہیں رکتے
ھو بہو آپ پر……..گئے آنسو

تمھیں گماں ھے کہ میں جانتا نہیں کچھ بھی
مجھے خبر ھے کہ راستہ بدل رھے ھو تم…..

سلسے جوڑتے رھتے ھیں سخن کے کیا کیا
یہ تیری چُپ, تیرے لہجے کے پکارے ھوۓ لوگ

آج دل نہیں کچھ لکھنے کو
ایسا کیجئے سمجھ لیجئے 💔

تم قیامت کا بتاتے ھو, مگر بات سنو……..
ھاۓ… وہ جو ھاتھ چھڑانے کا عمل ھوتا ھے

اب جو بچھڑے ھیں تو کیا روئیں جدائی پہ تیری
ایسا خدشہ تو ھمیں پہلی ملاقات سے تھا

آنگن میں گھنے پیڑ کے نیچے تیری یادیں
میلہ سا لگا دیتی ھیں اچھا نہیں کرتیں

اس نفاست سے توڑا گیا ھوں میں…..
جان باقی ھے اور کرچی بھی نہیں ھوا.

یہ سوچ کے میں عمر کی اونچائیاں چڑھا
شاید یہاں… شاید یہاں… شاید یہاں ھو تُو

یوں نا گزرے گی شبِ غم ناصر
اُس کی آنکھوں کی کہانی چھیڑو

اپنا تبصرہ لکھیں