دنیا کے کچھ معروف کرکٹرز انجری اور کچھ دوسرے معاملات کی وجہ سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 نہیں کھیل پائیں گے۔
پروفیشنل کھلاڑیوں کے لیے، کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا عموماً ان کی دلی خواہش ہوتی ہے اور اسے جیتنا ان کے کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔
زیادہ تر کرکٹرز کے لیے ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) ورلڈ کپ ایسا ہی تاریخی اور یادگار ٹورنامنٹ ہے، لیکن بہت سے اچھے کھلاڑی انجری اور کچھ دوسرے معاملات کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتے ہیں –ایسے ہی کچھ کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں کے بارے میں آج ہم اپ کو بتانے جا رہے ہیں جو اس دفعہ انڈیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت نہیں کر پا رہے.
تمیم اقبال: بنگلہ دیش
ون ڈے فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے سب سے نمایاں بلے باز اور ان کے ہمہ وقت کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک کو ورلڈ کپ کے لیے ڈراپ کر دیا گیا جب بنگلہ دیشی اسکواڈ کا گزشتہ ہفتے تاخیر سے اعلان کیا گیا۔ سلیکٹرزکا کہنا ہے کہ 34 سالہ کھلاڑی کمر کی گہری چوٹ کی وجہ سے وہ اس بار ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی نمائندگی نہیں کریں گے. کیونکہ وہ 46 روزہ ٹورنامنٹ میں “خطرہ نہیں لینا” چاہتے تھے۔
نسیم شاہ: پاکستان
شاہ پاکستان کے حالیہ باؤلنگ اٹیک کا کلیدی حصہ رہا ہے، جس نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باؤلنگ کی شروعات کی ذمہ داری احسن طریقے سے بانٹی ہے۔ 20 سالہ کھلاڑی 14 میچوں میں 4.68 کے متاثر کن اکانومی ریٹ کے ساتھ ایک سرے سے بلے بازوں کو قابو میں رکھتے ہیں جب کہ دوسرے سرے سے شاہین شاہ آفریدی بلے بازوں پر اٹیک کرتے ہیں۔لیکن گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری نے شاہ کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہرکر دیا.
جیسن رائے: انگلینڈ
33 سالہ اوپننگ بلے باز چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے. کیونکہ انہیں گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی تھی۔
وینندو ہسرنگا: سری لنکا
ہسرنگا نے پچھلے کچھ سالوں میں سری لنکا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹار کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔سری لنکا کرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ لیکن آل راؤنڈر ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ٹیم کے اعلان کے وقت تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے تھے۔
مائیکل بریسویل: نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ کے 2022 ون ڈے پلیئر آف دی ایئر جون میں انگلش کاؤنٹی میچ کے دوران اچیلز کی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو ہو گئے ہیں۔