ٹرینچ ٹیکنالوجی

ٹرینچ ٹیکنالوجی اور قدرتی نظام کاشتکاری

ٹرینچ ٹیکنالوجی اور قدرتی نظام کاشتکاری

گذشتہ دو دہائیوں سے آم کے درخت مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو کر سوکھ کر ختم ہو جاتے تھے ۔ جس کی بنیادی وجہ جڑوں میں بیکٹیریا اور فنگس سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریاں شامل ہیں ۔ جس سے جڑیں گل سڑ جاتی ہیں اور وہ پانی اور خوراک پودے کو صحیح طور پر میسر نہیں کرسکتی ۔جس سے پودا کمزور ہوکر سوکھ جاتا ہے۔
ان بیماریوں کا شکارسب سے پہلے شیشم کے درخت ہوئے اور 90 کی دہائی میں ٹرینچ ٹیکنالوجی پر پہلا تجربہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف نے کیا جس سے شیشم کے درخت صحتیاب ہوئے۔ اور قدرتی نظام کاشتکاری پر پہلا تجربہ ڈاکٹر آصف شریف صاحب نے کیا۔
اب ہم اس ٹیکنالوجی کے طریقہ کار کو بتاتے ہیں

*طریقہ کار*
ٹرینچ بنانے کے لئے ایسے بیمار پودوں کا انتخاب کریں جو کسی بھی بیماری ، ناقص پانی، زیادہ آب پاشی، غیر مناسب پانی کا نکاس ،نمکیات یا ناقص زمین کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہیں۔
پودے کی جس جگہ کینوپی ختم ہورہی ہے۔ اس جگہ پورے پودے کے گرد گول نشان لگائیں۔
اب اس نشان پر 18 انچ چوڑی اور 30 انچ گہری ٹرینچ بنائیں۔
ٹرینچ بناتے وقت خیال رہے کہ اس میں سے نکلنے والی مٹی کو آپ نے کینوپی کے اندر ڈالنا ہے ۔ اب اس ٹرینچ (نالی) کو12 سے 18 ماہ کے لئے کھلا چھوڑ دیں۔
ٹرینج سے پودے کے تنے کی جانب آرگینک ملچ کر دیں۔ یہ ملچ گل سڑ کر زمین کا حصہ بن جاۓ گی اور زمین میں نامیاتی مادہ بڑھے گا۔
. جب آپ محسوس کریں کہ پودا صحت مند ہونا شروع ہو گیا ہے تو پھر اس ٹرینچ کے باہر کی طرف مٹی لگا کر پودے کو کنٹرول آبپاشی کریں ۔ انشاءاللہ 6 ماہ میں پودا مکمل صحت یاب ہو جائے گا ۔
*احتیاط*
ٹرینچ بنانے کے بعد پودے کو کسی قسم کی غیر ضروری کھاد یا دوا نہیں دینی ۔ صرف وہ ہی آبپاشی کرنی ہے جو دوسرے پودے کی کیجارہی ہے۔ ملچ بہت ضروری ہے۔ ملچ جب ختم ھو جاۓ یا گل سڑ جاۓ تو دوبارہ ملچنگ کر دینی چاہیے ۔

*فوائد*
1۔ پودے کی جڑوں کو آرام مل جاتا ہے اور اس وقفے میں جڑیں اپنی نئی جلد اور نئے روٹس ہئر)(Roots Hair) بنا لیتی ہیں۔ جس سے پودا خوراک استعمال کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
2۔ نمکیات روٹ زون سے دور ہو جاتے ہیں۔
3۔ بیماری کا دوسرے پودوں تک منتقلی رک جاتی ہے۔
4۔ vascular Bundles صحیح طور پر کام شروع کر دیتے ہیں اور زائیلم(Xylem) مکمل طور پر فنکشنل ہو جاتا ہے۔
5۔ پودا دوبارہ بیماری کا شکار نہیں ہوتا۔
6۔زمین میں قدرتی حیات پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
7۔فائدہ مند بیکٹیریا اپنی کالونی بنا لیتے ھیں۔
8۔کھادوں سے مکمل چھٹکارا مل جاتا ہے ۔
9۔پودا بہترین فصل دیتا ہے ۔
10۔کسان کا خرچہ کم ہوتا ہے اور آمدنی بڑھتی ہے ۔

تحریر= محمد وقار الحق
Bsc(hons) Agriculture

اپنا تبصرہ لکھیں