کالی مرچ

کالی مرچ کے فوائد ایسے جو آپ نے آج سے قبل بالکل نہیں پڑھیں ہوں گے

انسانی غذا میں ذائقہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور مرچ اس ذائقہ کی بنیاد ہوتی ہے۔ مرچیں پاکستان میں کافی قسم کی پائی جاتی ہیں مگر ان میں سر فہرست مرچوں میں سے ایک مرچ، سیاہ مرچ ہوتی ہے آج سے قبل قارئین نے مرچ صرف اپنے کھانوں میں ذائقہ کے لئے ہی استعمال کی ہوگی مگر آج میں الحمدللہ اپ کو کالی مرچ کے وہ فوائد بتاؤں گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔

کالی مرچ جگر کے افعال کو بہتر کرتی ہے خوراک کے ہضم ہونے کے بعد جو مواد جگر میں خون بننے کے لئے جاتا ہے اس کی حفاظت کرتی ہے۔ گیس ٹربل کے لئے جادوئی تاثیر رکھتی ہے بلغم کو پکا کر خارج کرتی ہے۔ پسینہ لاتی ہے معدہ میں سے جراثیموں کو ختم کرتی ہے اور میرا ماننا ہے کہ کالی مرچ اگر معدہ میں موجود ہو تو وائرل انفیکشنز کے اثرات کو نوے پرسنٹ تک کم کر دیتی ہے۔ دافع تعفن ہے یرقان ذہنی امراض بے خوابی قبض اور ریح کی دردوں میں مفید ہے آگے چل کر میں اس کی افادیت مزید آپ کو بتاتا ہوں۔

کالی مرچ جسم سے فاسد مواد اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے ہوں مختلف ادویات کے ساتھ ملا کر دینے سے جسم سے خارج کرنے میں مدد گار ہوتی ہے، پیشاب بھی لاتی ہے۔ آج کالی مرچ کے چھوٹے چھوٹے اور آسان نسخہ جات بتاؤں گا جو آپ اپنے گھروں میں بنا کر رکھیں اور اپنی بیماریوں کے لئے استعمال کریں انشاءاللہ آپ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

خشک اور بلغمی کھانسی کے لئیے

کالی مرچ دس گرام، سنڈھ دس گرام۔ دونوں کو سفوف کریں اور دو دو ماشہ کی مقدار دیں اور پھر جادو دیکھیں۔

پیلا یرقان ہاتھ پاؤں کی جلن

پیشاب کی جلن، نلوں کا درد منہ کا خشک ہونا بھوک کی کمی ماہواری کا درد کے ساتھ آنا وجود میں سوئیوں کا چھبنا وغیرہ راقم یہ نسخہ جات خود استعمال کرواتا ہے الحمدللہ۔

کالی مرچ دس گرام، نوشادر ٹھیکری دس گرام، قلمی شورہ دس گرام، سنڈھ دس گرام، گندھک آملہ سار دس گرام۔ تین تین گرام تینوں وقت کچی لسی کے ساتھ لیں اور مسیحائی دیکھیں صرف چھ دن میں پیلے یرقان کو جسم سے نکال دے گی۔

نظام انہضام اور کھانے میں بے رغبتی

کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈرو کلورک نامی ایسڈ کی مقدار معدے میں بڑھاتی ہے جو کھانا ہضم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے اور کچھ لوگ کھانے پینے اشئیا میں یکسانیت کا شکار ہو جاتے ہیں اور کھانا کھانے کو دل نہیں کرتا ہے۔ ان لوگوں کو چاہیے کچھ عرصہ کے لئے سرخ مرچ مکمل بند کر دیں اور کالی مرچ شروع کر دیں کھانے کی طرف رغبت بحال ہو جائے گی۔ بدہضمی کھٹے ڈکار دل کا گھبرانا ہو تو اک عدد سفید موصلی ہر کالی مرچ اور نمک لگا کر کھائیں بد ہضمی دور ہو جائے گی اور طبیعت ہشاش بشاش ہو جائے گی۔

وزن میں کمی

وزن کے بڑھنے میں جسم میں موجود فاسد مواد بہت کردار ادا کرتے ہیں اور کالی مرچ ان اضافی فاسد مواد کو جسم سے خارج کرتی ہے جس بناءپر یہ وزن کم ہونے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

دماغی بوجھ

غیر رطوبتوں کے اضافے سے سر کے پچھلے یا اگلے جانب بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔ بالخصوص آدھے سر کا درد یا جب نزلہ زکام رک جائے تو کالی مرچ جمے ہوئے مواد کو پتلا کرتی ہے اور دماغ سے نکالتی ہے جس دماغ کو سکون ملتا ہے اور دردوں سے جان چھوٹ جاتی ہے۔

پیٹ کے کیڑے

دہی کے اندر کالی مرچ ملا کر کھانے سے یا کشمش کے ساتھ کالی مرچ ملا کر کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

کھانسی

گلے کی خراش سوکھی کھانسی بلغمی کھانسی میں کالی مرچ حیرت انگیز خصوصیات کی حامل ہے خاص کر جن لوگوں کو ہر وقت گلے میں خراش رہتی ہے اور کیرا کا مسئلہ ہوتا ہے۔ ادرک کو باریک چوپ کر کے پانی نکالیں اس میں مناسب مقدار میں گڑ چینی ملا لیں اور چولہے پر پکنے کے لئے رکھ لین اور ہلکی آگ پر پکائیں پکتے پکتے قوام گاڑھا ہو جائے گا تو اس قوام کے کل وزن کا بیسواں حصہ کالی مرچ پاؤڈر ملا دیں اور ہلا کر نیچے اتار لیں بہت زیادہ شافی ہے آپ اک دفعہ بنا کر کھائیں گے تو اس بندہ ناچیز کے لئے دل سے دعائیں ختم نہیں ہوں گی۔ گارنٹیڈ۔

جلد کی سیاہی

بعض جگہیں میل کی وجہ سے یا کسی زخم کی وجہ سے سیاہ ہو جاتی ہیں اور بہت بھدی ہو جاتی ہیں اگر کالی مرچ کو ویزلین میں ملا کر لگا دیا جائے تو وہ جلد صاف ہو جاتی ہے اور ملائم بھی۔

سر درد کا آزمودہ نسخہ

ہمارے مطب پر معمول ہے۔ کالی مرچ، سونٹھ، فل دراز مگاں، ہموزن لیں اور دو سے تین گرام کی مقدار میں لیں۔

دماغ کا جھاڑو

اسطخدوس، کالی مرچ، دھنیا خشک ہموزن صبح و شام پانی کے ساتھ تین گرام۔

سالوں پرانا نزلہ زکام ہو کیرا ہو ڈسٹ الرجی ختم ان شاءاللہ۔
دانت کی کھوڑ

اگر دانتوں کے درمیان کھوڑ اور سوراخ پیدا ہو جائے تو خشک ادرک، کالی مرچ، نمک، لونگ اور دار چینی برابر وزن میں ملا کر منجن تیار کریں صبح و شام اک منٹ اک منٹ دانتوں پر لگا رہنے دیں اگر کھوڑ ہے تو اس کو بھر دیں ان شاءاللہ درد بند ہو جائے گی اور دانتوں کی بیماری بھی دور ہو جائے گی۔

جسم میں درد

اگر جسم میں کہیں درد ہے مثلا پسلی کاندھا ٹانگیں بازو وغیرہ تو تین سے چار کالی مرچ پانی کے ساتھ لے لیں چند منٹ میں افاقہ ہو گا اور درد دور ہو جائے گا اس عمل کو دہرائیں۔

سر درد

قدیم کتب میں لکھا ہے سر درد اور معدہ کے درد کے لئے کالی مرچ، سنڈھ، فلفل دراز برابر وزن میں پھکی بنا لیں اور صبح و شام لیں۔

بخار توڑ نسخہ

کالی مرچ پچاس گرام، کالا نمک پچاس گرام۔ مکمل سفوف کریں ہر قسم کے موسمی بخار ملریا بخار ٹائفائیڈ کے لئے بے حد مجرب ہے۔

اعصابی دردوں کے لئے اعصابی تیل

جوڑوں اور اعصاب کا درد میں مبتلا افراد کے لئے اک کارامد نسخہ ہے کالی مرچ کا پاؤڈر لے کر تل کے تیل میں فرائی کر لیا جائے جب تیل کالا ہو جائے تو اس تیل کو نیم گرم کر کے متاثرہ جگہ پر مالش کریں مسلسل عمل کرنے سے درد غائب ہو جائے گا اور شریانیں کھل جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں