اُبلا ہوا انڈا

نہار منہ اُبلا ہوا انڈا کھانے کے فوائد

نہار منہ اُبلا ہوا انڈا کھانے کے فوائد:

پھل ، سبزیاں، پانی اور دودھ جیسی قدرتی اشیا کا شمار ان چیزوں میں ہوتا ہے جو انسانی جسم کے میٹا بولزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

انڈوں میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ چونکہ انڈوں میں پروٹین زیادہ ہوتے ہیں اس لیے یہ میٹا بولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

انڈوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں ، اس کی زردی میں صرف 78 کیلوریز ہوتی ہیں۔ تاہم، اگر آپ کچھ اضافی پاؤنڈ تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے صحت بخش کھانے کے لیے آپ اپنے ناشتے میں دو سے چار انڈے شامل کر سکتے ہیں، جن میں 240 سے کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

انڈوں میں دو ایسے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کی بینائی کو الٹرا وائلٹ شعائیں سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈے کم عمری میں موتیا ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتے ہیں۔

دماغی صحت کو برقرار اور صحت مند بنانے کیلئے بھی انڈوں کا استعمال بہت ضروری ہے، انڈوں میں وٹامنز اور منرلز کی بہترین مقدار ہوتی ہے، انڈے میں موجود ضروری وٹامنز اور معدنیات دماغی خلیات، یادداشت، اعصابی نظام اور میٹا بولزم کے کام کوبرقرار رکھتے ہیں۔

انڈے پروٹین کا پاور ہاؤس ہیں، انڈوں کی زردی میں زنک اور سیلینیم ہوتا ہے۔ یہ دونوں معدنیات قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہیں۔ اگر چہ انڈے کی زردی کولیسٹرول بھی بڑھا سکتی ہے لیکن پھر بھی انسانی جسم کیلئے ایک دن میں کم
از کم ایک مناسب طریقے سے پکا ہوا انڈا کھا نالازمی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں