زیتون کا تیل

زیتون کا تیل اور انجیر

زیتون کا تیل اور انجیر

یہ عرب ممالک میں بہت استعمال ھوتا ھے آج میں نےلکھنے کی کوشش کی اور اس کے فوائد پر مبنی پوسٹ آپ کے لئے پیش کر دی.کیوں کہ ان دونوں مبارک چیزوں کا زکر قرآن پاک میں ھے اور اللہ پاک نے ان دونوں کا زکر سورۃ التین میں کیا ہے
نسخہ
ایک گلاس میں پچھتر فیصد زیتون کا تیل ڈالیں اور عصر کے وقت اس تیل میں تین عدد خشک انجیر ڈال کر ڈھک دیں رات بھر انجیر تیل میں رھنے دیں صبح فجر کے بعد تینوں انجیر کھا لیں پھر عصر کے بعد تین انجیر تیل میں ڈال دیں اور فجر کے بعد کھا لیں تقریباً ایک مہینہ لگا تار اس طریقے سے انجیر استعمال کریں.

نسخہ بطریقہ دوم :
ایک شیشے کے جار یا کھلے منہ والی بوتل میں انجیر خشک آدھا کلو صاف شدہ لے کر بھر دیں کم ازکم ایک لٹر زیتون کا آئل ڈال کر ڈھکن مضبوطی سے بند کر دیں اور بوتل کو خشک و روشن جگہ، دھوپ والی جگہ نہ ھو ، ۱۵ دنوں کے لئے رکھ دیں ۱۵ دنوں میں انجیریں کافی حد تک تیل جذب کر چکی ھوں گی اور انجیر کچھ پھول چکی ھو گی اسکا بھی طریقہ استعمال وہی ھے بعد از فجر یا نہار منہ ایک تا تین انجیر کھا لیں اور کچھ دیر بعد ناشتہ کریں ایک ماہ استعمال کریں
فوائد :
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ھوجائیگی اور جوڑوں کادرد ، پٹھوں کادرد ، ھڈیوں کادرد ، گھٹنوں کا درد ، اٹھتے وقت جوڑوں اور ھڈیوں کے پٹاخے نکلنا بھی ان شاءاللہ ختم ھوجائیں گے.اس کے ساتھ ساتھ آنتوں کے مسائل بھی بہتر ھونا شروع ھو جائیں گے. اندرونی ذخموں کو بھی بہتر کرتا ھے شوگر والے بھی استعمال کر سکتے ھیں کولیسڑول والے بھی استعمال کریں کیوں کہ اس سے کوئی نقصان نہیں ھوتا.دمہ کے مریض بھی استعمال کر سکتے ھیں ان فوائد کے علاوہ بھی اسکے کافی فوائد ھیں الغرض یہ نسخہ انسانی جسم و صحت کے لئے انتہائی موزوں ھے.

اپنا تبصرہ لکھیں