بد نظری سنڈروم

بد نظری کی بیماری( بد نظری سنڈروم)

بد نظری سنڈروم

طبی لحاظ سے سنڈروم کا مطلب ہے علامات اور نشانیوں کا ایسا مجموعہ جو آپس میں مل کر کسی بیماری کی نشاندہی کرتا ہے مختلف سنڈرومز میں ملتی جلتی علامات بھی پائی جا سکتی ہیں

بد نظری سنڑوم کیا ہے؟

یہ خاص طور پر شادی شدہ مردوں میں پایا جاتا ہے
اس بیماری میں مبتلا
مرد اپنی بیگمات کے علاوہ دوسری خواتین کو گھورتے ہیں اور ان پر تبصرے کرتے ہیں
اس بیماری کا شکار افراد آپ کو ریسٹورنٹ، گاڑیوں، بسوں، جہازوں، بازار، آفس غرض ہر جگہ پر ملتے ہیں

علامات
انہیں اپنی اس نظر پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا جس کے بارے میں اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ اپنی نظریں نیچی رکھو
ان کو یہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ان کے بچے اور بیگم ان کی ادھر ادھر جاتی ہوئی نظر نوٹ کر رہے ہوتے ہیں
بعض نہ صرف دل بھر کر گھورتے ہیں بلکہ عورت کے سب کچھ نوٹ کرتے ہیں اور نہ صرف نوٹ کرتے ہیں ان پر تبصرے بھی کرنے لگتے ہیں

بد نظری اخلاقی
بیماریوں میں سب سے نچلے درجے کے بیماری ہے
یہیں سے باقی تمام بیماریاں شروع ہوتی ہیں، جن میں فحش گوئی، فحش فلمیں دیکھنا، بیوی کے ہوتے ہوئے باہر منہ مارنا، دوسری خواتین سے ٹیکسٹ اور کالز پر باتیں کرنا وغیرہ سر فہرست ہیں

اثرات
یہ بیماری میاں بیوی کے آپس کے تعلقات کو سخت نقصان پہنچاتی ہے
معاشرے میں انسان کی عزت دو ٹکے کی ہو جاتی ہے
ایسے شخص کو طرح طرح کے خطاب ملتے ہیں لیکن اسے پتہ ہی نہیں ہوتا۔

بچاؤ
اپنے بیٹوں کو 9/10 سال کی عمر سے ہی بتانا شروع کریں کہ کسی کی بھی شکل/کپڑوں/جسم کو نہیں گھورنا اور نہ ہی ان پر کمنٹ پاس کرنے ہیں
انہیں چھوٹی عمر سے ہی اپنی نظروں کی حفاظت کا بتائیں

علاج
یہ بیماری دنیا کی چند ان بیماریوں میں سے ایک ہے جس کا علاج صرف مریض کے پاس ہی ہوتا ہے۔ آپ کا یہ فعل آپ کو خدا اور انسان دونوں کی نظروں میں گرا دیتا ہے
مردوں کا کہنا ہے کہ عورتیں ایسی ڈریسنگ کریں گی تو مرد تو دیکھیں گے
انہی مردوں کے لئے حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ اللہ تعالٰی نے ہم تک پہنچایا۔ جیسے کہ تمام انبیاء کرام کی کہانیاں ہمیں کچھ نہ کچھ سکھاتی ہیں
اگر کوئی شخص اس مہلک بیماری کا شکار ہے تو اسے چھوڑ کر اپنی زندگی میں فرق محسوس کرے.

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں