شلجم سیب

شلجم سیب سے دس گنا زیادہ مفید

شلجم
سیب سے دس گنا زیادہ مفید..!

چند روز قبل سفر کے دوران
گھر جاتے ہوئے چھوٹی بہن نےبتایا کہ
ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد
کے ایک نیک بزرگ طبیب
حافظ اقبال صاحب کہتے تھے
شلجم، سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے..!

میں نے یہ بات سن کر حسب عادت
تحقیق شروع کی اور کوشش کی کہ
مزید مستند فوائد تلاش کئیے جائیں
اور دیکھا جائے کہ
یہ عام سی ، سستی سبزی
اتنے مہنگے سیب سے
دس گنا زیادہ بہتر کیسے ہے.. ؟

تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم
خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد
ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے،
کولیسٹرول نارمل کرتا ہے قبض دور کرتا ہے
شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی.

چونکہ اس میں فائبر زیادہ ہے
سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے.

آئیے
ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ
کے تعاون سے
سیب اور شلجم
میں موجود
مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں.

سب سے اہم بات
شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے
یعنی سیب میں 24 فیصد
شلجم میں 200فیصد.

وٹامن B1
سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد.

وٹامن B6
سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد

سوڈیم
سیب میں 0 اور شلجم میں 32 فیصد

پوٹاشیم
سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد

کیلشیم
سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد

میگنیشیم
سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد

فاسفورس
سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد

آئرن
سیب میں 8، شلجم میں 36 فیصد

مینگنیز
سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد

کاپر
سیب 10، شلجم 61.

زنک
سیب 2 فیصد، شلجم 21 فیصد.

سیلینئیم
سیب میں 0 زیرو، شلجم میں 11 فیصد

فائبر
سیب 9، شلجم 13 فیصد.

پروٹین
سیب 1 فیصد، شلجم 6 فیصد

اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں
اگر سیب دستیاب نہ ہو، مہنگا ہو تو
شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہوسکتا ہے.

اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں
اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں.

روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.

جب میں نے سرچ کیا کہ دنیا بھر میں اس سے
کیا، کیا بنایا جاسکتا ہے تو یہ سب سامنے آیا
شلجم سلاد،. بھجیا، سوپ ، حلوہ، کانجی، اچار، کسٹرڈ، چٹنی، کباب، جیم، کیک، آئسکریم جی ہاں آئسکریم بھی

بس آپ گوگل پر جائیں Turnip کے ساتھ
جو دل چاہے لکھیں بے شمار تراکیب آپ کے سامنے ہونگی پھر فوراً بنائیں اس کی ترکیب، اور ذائقہ کیسا لگا ہمیں ضرور بتائیں.

آپ زرا سی کوشش اور جدت سے نئی سے نئی تراکیب بنا سکتے ہیں.
ایک بات یاد رکھیں اس کے مضر اثرات کو ختم کرنے کے لیے اس کے ساتھ ادرک، سونٹھ، کالی مرچ، ہلدی لہسن تازہ یا پاؤڈر ضرور شامل کیجئے

شاد رہیں آباد رہیں!

اپنا تبصرہ لکھیں