آملہ کے فوائد

آملہ کے فوائد

آملہ کے فوائد سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم یہ فوائد حاصل کرنے کے لیے آملہ کو کچھ ہفتوں یا مہینوں تک متوازن مقدار میں استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ
آملہ کو وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ وٹامن سی ایک پانی میں حل ہونے ہوالا (واٹر سولیبل) وٹامن ہے جو کہ جسم میں بطور اینٹی آکسیڈنٹ کام کرتا ہے.
جب آپ آملہ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جسم کو اتنی مقدار میں فائبر حاصل ہو جاتا ہے جو ہاضمہ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ آملہ کے استعمال سے حاصل ہونے والے فائبر سے معدے اور آنتوں کے طبی مسائل سے آسانی کے ساتھ بچا جا سکتا ہے۔
جِلد کے لیے مفید
آملہ کے استعمال کو جِلد کے مختلف طبی مسائل کو ختم کرنے لیے بھی فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ بالوں کے پتلے پن کو بھی ختم کرتا ہے۔ بالوں کی مضبوطی کے لیے نہ صرف آملہ کو کھایا جا سکتا ہے بلکہ اس کا تیل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے.
اس پھل کے استعمال سے دل کی صحت میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ علی میڈیکل سنٹر اسلام آباد میں پریکٹس کرنے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آملہ کے ایکسٹریکٹ کو اگر چند ہفتوں تک استعمال کیا جائے تو نقصان دہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کے لیول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
آنکھوں کے لیے فائدہ مند
آملہ میں وٹامن اے پایا جاتا ہے، اس لیے یہ آںکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اس پھل کے استعمال سے جسم کو حاصل ہونے والے وٹامن اے سے نہ صرف دیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے بلکہ عمر میں اضافے کی وجہ سے لاحق ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں.
آملہ کے مزید فوائد اور اس کے استعمال کے متعلق جاننے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں