ہلدی کے یہ فوائد

ہلدی کے یہ فوائد جان کر آپ حیران ہیں رہ جائیں گے

ہلدی میں بھی تربوز کی طرح بہت سے مفید اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کے خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں اور جسم کو تکسیدی یا آکسیڈیٹو تناؤ سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ
ہلدی بھی ایلو ویرا کی طرح قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔ اس میں پایا جانے والا سب سے اہم کمپاؤنڈ قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے جسم کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے کم نقصان پہنچتا ہے.
ہلدی کا شمار ان غذاؤں میں کیا جاتا ہے جو جگر کے لیے مفید سمجھی جاتی ہیں۔ ہلدی کا پانی جگر کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے، یہ پانی فائدہ مند انزائمز کو بڑھانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، یہ انزائمز ہمارے خون کو ڈی ٹاکسی فائی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے زہریلے مادے جگر تک نہیں پہنچ پاتے.
حاملہ خواتین کو اکثر پیٹ پر نشانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حاملہ خواتین اگر ہر روز دہی اور ہلدی کے پیسٹ کو پیٹ پر بننے والے نشانات پر لگائیں تو یہ ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان نشانات کو آسانی کے ساتھ ختم کرنے کے لیے آپ کو باقاعدگی کے ساتھ یہ پیسٹ پیٹ پر لگانا پڑے گا.
ہلدی میں بھی ساگو دانہ جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مفید سمجھی جاتی ہیں۔ ہلدی کے پانی کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کھانا آسانی کے ساتھ ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی کا پانی پیٹ کے اپھار کو بھی کم کرتا ہے.
ہلدی میں کرکومین نامی ایک بائیو ایکٹو کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو دائمی سوزش سے لڑنے کی خصوصیات رکھتا ہے، تاہم دائمی سوزش سے چھٹکارا پانے کے لیے کرکومین کو زیادہ مقدار میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے.
ہلدی ملا دودھ استعمال کرنے سے دماغ پر مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور مزاج بھی خوشگوار رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہلدی ملا دودھ استعمال کرنے سے ڈپریشن کی علامات میں بھی کمی آ سکتی ہے۔اس کے علاوہ ہلدی اور دودھ کا مکسچر بنا کر اگر چہرے پر لگایا جائے تو چہرے کے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں