فیس بک فیک مگر ایک عجیب و غریب انسانی سمندر ہے !!!
یہاں آئی ڈی کے پیچھے کون ہے….ہم وثوق سے نہیں کہہ سکتے…. !!
نام……
جگہ……
پتہ……..
خاندان…..
سب کچھ بدل دیتے ہیں لوگ۔۔ !!
لیکن …… اس فیک ورلڈ سے جڑے رشتوں سے جو فیلنگ ملتی ہیں حقیقی ہوتی ہے…….!!!
آنسو ملتے ہیں حقیقی ہوتے ہیں.
دل کی دھڑکن بڑھتی ہے حقیقی ہوتی ہے.
جو انتظار رہتا ہے حقیقی ہوتا ہے.
جو جنجھلاہٹ ہوتی ہیں حقیقی ہوتی ہے.
غصہ آتا ہے حقیقی ہوتا ہے.
دوستی ہوتی ہےحقیقی ہوتی ہے.
دشمنی ہوتی ہیں حقیقی ہوتی ہے.
یہاں بھی دل ٹوٹ جاتے ہیں.
اور ….. کسی کے چلے جانے پر غم بھی شدید ہوتا ہے.
اس فیک ورلڈ کی فیک آئی ڈی کے پیچھے دو لوگ حقیقی ہوتے ہیں ان کے جذبے ….. حقیقی ہوتے ہیں۔
اچھے برے لوگ فیسبک میں بھی ہیں اور حقیقی دنیا میں بھی… ہاں شاید یہاں کے رشتوں پر ہم کھل کے بین نہیں کر پاتے… ایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑ پاتے…..!!!
اسلئیے …. یہاں لوگوں کا رشتے بنانا اور توڑ جانا بہت آسان ہے.
رشتے تو بس رشتے ھوتے ھیں. چاھے جیسے بھی ھو. حقیقی اور غیر حقیقی ھونا تو ھمارا اپنا وھم ھے.
اپنے رشتوں کی قدر کیجئیے … !
Load/Hide Comments