نیم کے پاوڈر

نیم کے پاوڈر کے فوائد

نیم کے پاوڈر کے فوائد

خشکی، دانے یا بالوں کا گِرنا۔۔۔
نیم پاؤڈر کے استعمال سے کریں کئی مسائل کا آسان جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد
نیم کے پاؤڈر کے کیا استعمالات اور فوائد ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں نیم کے پاؤڈر کے فوائد اور مختلف طریقوں سے اس کا استعمال۔

نیم کے پاؤڈر کے فوائد
• خشکی
سر میں خشکی ہونے کے کوئی نقصانات تو نہیں مگر یہ آپ کی شخصیت کو ضرور متاثر کرتی ہے، ایسے میں نیم کا پاؤڈر خشکی کے علاج میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، اس کے لئے آپ کو کرنا بس اتنا ہے کہ نیم کا پاؤڈر پانی میں حل کریں، پھر اس پانی کو سر میں اچھی طرح لگائیں اور 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر سر کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں، آپ کو خشکی سے نجات مل جائے گی۔

• رِنگ وارم
سر پر رِنگ وارم یعنی دائرے نما کیڑا بن جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے یہ جِلد کا ایک قسم کا فنگس اور انفیکشن ہے، جو سُرخ ہو جاتا ہے اور اس میں کھجلی بھی ہوتی ہے، مگر پریشانی کی بات نہیں نیم کا پاؤڈر اس کے لئے بھی علاج ثابت ہو چکا ہے، یہ انفیکشن کو ختم کرتا ہے اور جِلد کی تہہ میں موجود فنگل بیکٹریا کو مارتا ہے، اس سے نجات کے لئے زیتون کے تیل کے چند قطروں میں نیم کا پاؤڈر ملا کر متاثرہ جگہ پر 15 منٹ لگانے سے رِنگ وارم ختم ہو جائے گا۔

• جوئیں
سر میں پائی جانی والی جوئیں انسان کو بے سکون بنا دیتی ہیں اور یہ سر سے خون پیتی ہیں جس کی وجہ سے ہماری صحت بھی متاثر ہوتی ہے، البتہ یہ خطرناک تو نہیں مگر آپ کی شخصیت اور سکون کو بُری طرح متاثر کرتی ہیں، ان سے نجات کے لئے آپ نیم پاؤڈر کے اندر پانی ملائیں اور اس میں مہندی ملا کر سر پر لگائیں آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں، جوئیں ختم نہ ہوں تو یہ عمل دو سے تین بار ضرور دہرائیں۔

• دانیں اور کیل مہاسے
کیا آپ نے کبھی دانوں اور کیل مہاسوں پر نیم ہاؤڈر استعمال کیا ہے؟ اگر نہیں کیا تو آج ہی اسے استعمال کر کے اس کے حیرت انگیز نتائج دیکھ لیں، نیم ہاؤڈر میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل اور اینٹی سوزش خصوصیات کیل مہاسے اور دانوں کو ختم کرنے میں مفید ہے، ان سے نجات کے لئے نیم پاؤڈر کو دہی میں ملا کر ہفتے میں دو سے تین بار چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر چہرہ دھو لیں، دانے ختم ہو جائیں گے۔

• ٹوتھ پیسٹ میں نیم پاؤڈر
بہت سے ٹوتھ پیسٹ میں بھی نیم پاؤڈر یا نیم کے ایکسٹریکٹ شامل ہوتے ہیں کیونکہ نیم دانتوں اور منہ کے مسائل کے لئے بھی بہت مفید ہے، یہ منہ کی بدبو دور کرتا ہے، اس کے استعمال سے منہ میں موجود بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوتا ہے، اس سے دانتوں کی کئی بیماریاں ختم ہوتی ہیں اور یہ دانتوں میں کیڑا بھی نہیں لگنے دیتا۔

• بالوں کا گِرنا
بالوں کا گِرنا اور کم ہونا آج کل مرد اور عورتوں میں ایک مشترکہ اور عام مسئلہ بن گیا ہے، بالوں کے گرنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں مگر آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ نیم کا پاؤڈر اس کا ایک آسان اور سستا علاج ہے، نیم پاؤڈر میں پانی ملائیں اور پیسٹ بنا لیں آپ چاہیں تو اس میں ایلوویرا بھی شامل کر سکتے ہیں اب اس مکسچر کو سر پر اچھی طرح لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں، بالوں کو گرنا بہت حد تک کم ہو جائے گا، آپ اس کا استعمال مکمل فائدہ ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں