زعفران

زعفران کیسے اگائیں

آپ اگر تھوڑے ٹھنڈے علاقے میں رہتے ہیں تو آپ اسے کاشت کر سکتے ہیں ۔ اگست سے نومبر کے درمیان اس کے بیج لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے علاقے میں 15 اگست سے 15 نومبر کے درمیان درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ جاتا ہے ۔ تو آپ کا علاقہ اس کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے علاقے میں دسمبر تک درجہ حرارت 30 سے نیچے آتا ہے تو بھی آپ اسکو کاشت کر سکتے ہیں، زعفران کا بیج 45 سینٹی گریڈ سےمنفی20 سینٹی گریڈ تک کے موسم میں ٹھیک حالت میں رہتا ہے ، شروعات میں ہمیشہ 10 سے 15 بیج سے ہی آغاز کریں کیونکہ زعفران کا بلب (بیج) کافی مہنگا ہوتا ہے، اس کے ایک بلب (بیج) کی قیمت 120 سے لیکر 250 روپے تک ہوتی ہے،
اور ایک بلب (بیج) سال میں 4 سے 8 مزید نئے بیج دیتا ہے۔ یعنی اگر آپ دس بیج لگاتے ہیں تو آپ کو 40 سے 80 تک مزید بیج ایک سال میں مل سکتے ہیں، صرف چھت پر 100 بیج گملوں میں لگا کہ آپ ایک لاکھ روپے کما سکتے ہیں۔
اسے لگانے سے پہلے زمین کو اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے۔ جس میں ایک حصہ مٹی، ایک حصہ ریت اور ایک حصہ گوبر کی کھاد برابر مکس ہو، یاد رکھیں کہ زعفران کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، لہٰذا جس بھی زمین میں زعفران کاشت کیا جائےوہاں پانی جمع نہ ہونے پائے، پانی کے نکاسی کا معقول انتظام ہو۔
بیج لگانے کا طریقہ
زعفران کا بیج پیاز کے بلب کی طرح ہوتا ہے، صرف سائز میں پیاز سے چھوٹا ہوتا ہے۔ زمین تیار کرنے کے بعد اس میں بلب کو ایسے لگائیں کہ اس کا پتلا حصہ اوپر کی جانب ہو، جیسے لہسن کے بلب لگائے جاتے ہیں، اور 6 سے 8 انچ کے فاصلے پر لگائیں۔
لگانے کے بعد یہ پودا 45 سے 70 دنوں میں پھول دیتا ہے، ہر پھول کے اندر تین سٹگماز (باریک ریشے) ہوتے ہیں ، ان سٹگماز کو کاٹ کر علیحدہ کر لیا جاتا ہے اور چھاؤں میں رکھ کے سکھایا جاتا ہے یہی زعفران کہلاتا ہے، جو کہ فی گرام 600 سے 800 روپے تک فروخت ہوتا ہے۔
مارکیٹ میں ایسے زعفران کے بلب بھی موجود ہیں جو غیر معیاری یا بالکل نقلی ہوتے ہیں۔ یا پاکستان کے موسم کے مواقف نہیں ہوتے، لہذا ان کے لگانے پہ اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع نہ کرے۔ ہمیشہ قابل اعتماد اور مستند سیلر سے ہی خریدیں ۔
چند ضروری احتیاطیں:-
زعفران کے پودوں کے لئے دھوپ بہت ضروری ہے،
زیادہ پانی لگانے سے گریز کریں
گملوں میں لگانے کی صورت میں گملوں کے نچلے سوراخ بند نا ہونے دیں اور کم از کم چودہ انچ گہرائی والا گملا استعمال کریں۔
ایسی زمیں جس پر برف باری ہو، اس پر برف باری سے چھ سے آٹھ ہفتے پہلے بلب لگائے جا سکتے ہیں۔
بلب کو لگاتے ہوئے خیال رکھیں کے اس کا پتلا یا منہ والا حصہ اوپر کو رکھیں۔
زعفران کے بلب پھوٹنے میں ایک مہینے سے زیادہ ٹائم لیتے ہیں اگر آپ کے علاقے کا موسم گرم ہے تو پھوٹنے میں زیادہ ٹائم لیں گے، اسی صورت میں گملوں کو چھاؤں میں رکھیں جہاں صبح یا شام کو دھوپ آتی ہو، سخت دھوپ سے بچائیں۔
گرمی کی صورت میں روزانہ پانی کا ہلکا سا فوارا لگائیں۔
ہمیشہ اچھے اور بڑے سائز کے بلب یعنی بیج استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں