گُردے

5 نشانیاں کون سی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کے گُردے ٹھیک کام نہیں کر رہے

گردے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ اپنی غفلت ہی ہوتی ہے

گردے ایک دن میں فیل نہیں ہوتے بلکہ برسوں سے ان کا فنکشن خراب ہو رہا ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ گردے فیل ہونے کی طرف جا رہے ہوتے ہیں- اگر ہر سال میڈیکل چیک اپ کروایا جائے تو ایک عام سے بلڈ ٹیسٹ سے یہ معلوم ہو سکتا ہے
1- نیند کی خرابی خراب گردے زہریلے مادےکو پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں،جس کے باعث جسم کے اندر موجود زہریلے مادے خون میں موجود رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ نیند میں کمی آجاتی ہے.

2- سانس میں کمی سانس لینے میں دشواری کئی اور بیماریوں کا سبب بھی ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں تو آپ کو جلد سانس چڑھے گا کیونکہ خراب گردے خون میں ریڈ بلڈ سیلز کی مقدار کو کم کرنے کا سبب بنتے ہیں جس کے باعث جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

3 -پھولی ہوئی آنکھیں گردوں کے امراض میں ​مبتلا ہونے کی ابتدائی علامت یہ بھی ہے کہ آنکھوں کے اردگرد کا حصہ پھول جاتا ہے۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ آپ کے گردے کافی مقدار میں پروٹین کو پیشاب کے ذریعے خارج کر رہے ہیں۔

4- ہائی بلڈ پریشر خون کا گردشی نظام گردوں پر انحصار کرتا ہے۔

5- ٹخنوں، پیروں ہاتھوں اور چہرے پر سوجن گردوں میں خرابی کی وجہ سے خون میں سوڈیم کی مقدار کا اضافہ ہونا ہے۔ جس سے ٹخنوں، پیروں، چہرے اور ہاتھوں پر سوجن ظاہر ہو جاتی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں