شیخ رشید

آرمی چیف کا انتخاب روکنا عمران کی سب سے بڑی حماقت تھی- شیخ رشید

راولپنڈی: پاکستان میں تحریک انصاف کے خلاف غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن کے بعد لاپتا سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں پراصرار گمشدگی کے بعد ٹی وی انٹرویوز میں نو مئی کے واقعات کی مذمت کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جس میں حالیہ انٹری پاکستان عوامی لیگ کے رہنما شیخ رشید کی ہوئی جب عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کا چہرہ 34 دن کی گمشدگی کے بعد ٹی وی اسکرینوں پر چمکا۔

انٹرویو میں شیخ رشید نے فوج سے اپنی قربت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی تقرری کو روکنے کی کوشش پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں عثمان ڈار اور صداقت علی عباسی کے سابقہ ​​انٹرویوز کی طرح، شیخ رشید نے بھی 9 مئی کے حملوں کی مذمت کی اور ان تمام لوگوں کے لیے عام معافی کا مطالبہ کیا جو اس وقت عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں پر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیخ رشید انٹرویو میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کی جانب سے پولیس کو 26 اکتوبر تک انہیں بازیاب کرنے کا حکم دینے کے ایک دن بعد پیش ہوئے۔ ان کے وکیل کے مطابق، انہیں مبینہ طور پر 17 ستمبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں