ایک دن میں کتنا پانی پینا چاہیے

ایک دن میں کتنا پانی پینا چاہیے

آج کل دنیا بھر میں خوب پانی پیا جاتا ہے۔مغربی ممالک میںبوتل بند پانی کی مانگ سوڈے سے بھی زیادہ ہے۔پاکستان اور انڈیا میں بھی لوگ خوب پانی پی رہے ہیں۔ زیادہ پانی پینے کو اچھی صحت کا راز اور خوبصورت جلد کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔دن رات لوگوں کو خوب پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ پانی وزن کم کرنے کے نسخے کے طور پہ بھی پیا جاتا ہے.
ہر روز آٹھ گلاس یا دو لیٹر پانی پینے کا رواج شروع کہاں سے ہوا؟
یہ 1945 کی بات ہے جب امریکہ میں سمجھا جاتا تھا ہر کیلوری کو ہضم کرنے کے لیے ایک ملی لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے. اگر آپ دن میں دو ہزار کیلوری لیتے ہیں تو آپ کو دو لیٹر پانی پینا چاہیے۔ڈھائی ہزار کیلوری لینے والوں کو دو لیٹر سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہمارے جسم کے کل وزن کا دو تہائی حصہ پانی ہی ہوتا ہے۔ پانی جسم سے خراب عناصر کو باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ہمارے جسم کا درجہ حرارت درست رکھنے کے لیے، جوڑوں کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے علاوہ بھی پانی کئی اہم کام کرتا ہے۔ جسم کے اندر ہونے والی کیمیائی تبدیلیاں بھی پانی کے بغیر ممکن نہیں۔
کئی دہائیوں سے رائج ہر روز آٹھ گلاس پانی پینے کا یہ خیال اس قدر حاوی ہے کہ اس معیار سے دیکھیں تو ہم پانی کی کمی سے بری طرح متاثر ہیں، ہمیں پانی کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنا جسم مانگے۔
اب تک اس بات کے ثبوت نہیں ملے کہ خوب پانی پینا چاہیے۔ پیتے ہی جانا چاہیے۔ بلکہ ان کا خیال ہے کہ پانی تب پیجیے جب آپ کو پیاس محسوس ہو۔
ایک خیال یہ بھی ہے کہ خوب پانی پینے سے آپ کی جلد صاف رہتی ہے، لیکن سائنسدانوں کو اس بات کے بھی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں