زپ لائن

حکومت نےکیبل کار حادثے میں بچوں کو ریسکیو کرنے والے علی سواتی کی زپ لائن اکھاڑ دی

سوشل میڈیا پر آلائی میں چیئر لفٹ میں پھنسے طلبا کو بچانے کے باعث خاصے مشہور ریسکیو کرنے والوں میں سے ایک زپ لائن ماہر محمد علی سواتی کی خان پور ڈیم پر موجود زپ لائن اکھاڑ دی گئی ہے۔
بچوں کو ریسکیو کیے جانے کے واقعے کے بعد ایک تقریب میں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے سند بھی دی گئی تھی۔انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے بتایا کہ ’ضلع ہری پور میں خان پور ڈیم پر ان کی ایک زپ لائن تھی جو ڈیڑھ سال سے قائم کی گئی تھی .
اچانک حکومتی اہلکار پہنچ گئے اور زپ لائن کو اکھاڑ کر ساتھ لے گئے ہیں.انھوں نے بتایا کہ جس وقت وہ یہ زپ لائن نصب کر رہے تھے اس وقت کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں تو اس جگہ کا کرایہ دے رہا ہوں پھر بھی سارا سامان بھاری مشینری کے ذریعے اکھاڑ کر ساتھ لے گئے ہیں۔
اس بارے میں جب انتظامیہ سے بات کی گئی تو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صرف محمد علی سواتی کی زپ لائن ہی نہیں بلکہ ہری پور ضلع میں 70 کے قریب ایسی تجاوزات ہیں جنھیں ختم کیا گیا .
محمد علی سواتی پاکستان میں زپ لائن بچھانے کا کام کرتے ہیں اور اس کے لیے انھوں نے ایک کمپنی قائم کر رکھی ہے۔
ان کی جانب سے یہ زپ لائن ملک کے مختلف شہروں میں نصب کی گئی ہیں جن میں کاغان ویلی میں سب سے اونچی زپ لائن ہے اس کے علاوہ پشاور، راولپنڈی اور سکردو میں میں بھی زپ لائن نصب ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں