اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ نے پانچ اگست کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنایا گیا فیصلہ معطل کردیا.
عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہونے کی صورت میں بھی اٹک جیل سے فوری رہا نہیں ہوسکیں گے کیونکہ وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمے میں بھی باقائدہ گرفتار ہیں۔
عمران خان کو رہائی کے لیے سائفر کنٹینٹ لیک مقدمے میں بھی ضمانت کرانا پڑے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
عمران خان نے نو مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلئے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔
Load/Hide Comments