بھارتی خلائی جہاز چندریان 3 نے چاند کی پہلی تصاویر جاری کر دی | اردوپبلشر

روسی مشن کی تباہی کے بعد انڈیا کے چندریان 3 کو بھی لینڈنگ میں مشکلات

50 سال بعد روس کا چاند پر پہلا مشن بھی ناکامی سے دوچار.روس کا چاند پر جانے والا مشن لونا 25 اس کی سطح سے حادثاتی ٹکر کے باعث ناکام ہوا ہے۔ روسی حکام کے مطابق ان کا خلائی جہاز چاند سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوگیا تھا۔سویلین سربراہی میں روس کا سپیس پروگرام گذشتہ کئی برسوں سے زوال کا شکار رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ انڈیا اور روس کے درمیان وہ ’سپیس ریس‘ تھی جس پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔چندریان-3 بدھ کے روز 23 اگست کو شام چھ بج کر چار منٹ پر لینڈ ہو گا اور اس کی لینڈنگ کو اس کی ویب سائٹ سمیت مختلف پلیٹفارمز پر شام ساڑھے پانج بجے سے لائیو نشر کیا جائے گا۔

چندریان تھری چاند کے جنوبی قطب پر محفوظ لینڈنگ کی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تمام سائنسدانوں، انجینیئروں اور دریافت کرنے والوں کے لیے لونا کا کریش ہونا مایوس کن تھا۔ اب ساری نگاہیں انڈیا پر ہیں جو تین دنوں میں چاند کی سرزمین پر اترے گا۔
اسرو نے اس سے قبل دو بار چاند کے جنوبی قطب کے لیے مشن روانہ کیا تھا جو کہ ناکام ہو گئے تھے۔ اب چندریان بھی اسی خطے میں اُترنے کی کوشش کرے گا۔
اگر انڈیا کا چندریان-3 چاند کی سرزمین پر اترنے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں