جمال گوٹہ / جےپال / حب الملوک / جپو لوٹہ / سینپال

جمال گوٹہ / جےپال / حب الملوک / جپو لوٹہ / سینپال

مختلف نام
مشہور نام جمال گوٹہ طبی حب الملوک -ہندی جمال گوٹہ سنسکرت جے پال گجراتی نیپالی مراٹھی جمال گوٹہ بنگالی جے پال پنجابی جپو لوٹہ تیلگو سینپال کنڈ فارسی بید انجیر خطائی عربی حب السلاطین لاطینی کراٹن ٹگ لیم (croton tiglium) انگریزی پر گیٹو کراٹن (Purgative Croton)

شناخت
جمال گوٹہ کا پودا ہندوستان و پڑوسی دیشو ں میں پیدا ہوتا ہے اس کا جھاڑ لگ بھگ تین گز اونچا ہوتا ہے پتے بڑے چوڑےبینگن کے پتوں کی طرح پھول پیلے سفیدی لئے ہوئے اور پھل انجیر کی طرح بیضوی شکل کے ڈوڈے باہر کی سطح کالی اور اندر سے سفید پھل کے اندر بیج ارنڈ کے بیجوں کی طرح ہوتے ہیں ذائقہ تیز اور بدمزہ ہوتا ہے زبان میں سوزش پیدا کرتا ہے

ماڈرن تحقیقات
بیجوں میں ایک تیل ٹیکلنک امل (Tiglinic Acid) کارٹی نیلک امل (Qurtenyllic Acid) وجے پال تیل (Croton Acid) ہوتا ہے
جے پال تیل کروٹن آلک امل (Crotonolic Acid) جو اس کا خاص کام کرنے والا جزو ہے۔ ٹیگلک امل یا مینتھل کرو ٹینک امل(Tiglic or McihylCroronic Acid) کروٹ نال (Crotonol) جو ریچک نہیں مگر جلد کے لئے جلن پیدا کرنے والا ہے۔ کچھ اڑنے والا تیل جس کی وجہ سے خوشبو ہوتی ہے اور ان کے وسامل ہوتے ہیں

مزاج
گرم خشک درجہ چہارم
افعال
مسہل قوی منفظ( آبلہ انگیز)
استعمال
سودادی و بلغمی امراض مثلا وجع المفاصل ،استسقاء،آتشک جذام اور سکتہ جیسے امراضمیں اسکا مسہل دیا جاتا ہے
روغن جمالگوٹہ درست آور ہے
روغن کا ضماد محرک و مقوی باہ ومحمر ہے

جمال گوٹہ مادہ آ تشک کو خارج کرتا ہے سدو ںکو کھولتا ،استسقاء ،نقرسو کمر کے درد وں میں بلغمی مادے کو نکالتا ہے جمال گوٹہ کے درخت کی جڑ پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے اور ہاضم ہے

بیرونی استعمال
بیرونی طور پر آبلہ انگیز ہونے کی وجہ سے مجلوقین کے لئے طلاؤں میں شامل کیا جاتا ہے بعض اوقات صرف اسی کاطلاءکرتے ہیں علاوہ ازیں داد گنج برص اور وجع المفاصل جیسے امراض میں بھی اسکا ضمادلگاتے ہیں
یہ آبلہ ڈال کر فاسد رطوبت کو خارِج کردیتا ہے

یاد رکھیں
حب السلاطین ایک تیز سمیدوا ہے لہٰذا اس کو مدبر کرکے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ مقدار کھانے سے پیٹ میں سوزش،مروڑ اور درد ہونے کے علاوہ خونو بلغم آمیز دست آنے لگتے ہیں
علاج
بار بار قے کرانے کے بعد انڈوں کی سفیدی دودھ میں ملا کر یاد ہی یا دہی کی لسی خو ب پلائیں
جمالگوٹہ مدبر کرنے کا طریقہ
مغز جمال گوٹہ کا پتا نہایت زہریلا ہوتا ہے اس کو نکال کر صرف مغز کو گھی یا روغن بادام میں بھون کر باریک پیس لیں
نصف رتی سے ایک رتی تک منقیٰ میں رکھ کر کھلائیں
اسکی زیادہ مقدار زہر کا اثر رکھتی ہے
جمال گوٹہ کی سمیت رفع کرنے اور دستوں کو روکنے کے لیے گوندکتیرا باریک پیس کر دہی میں ملا کھلانا بہت مفید ہے
مقدار خوراک
شدھ جمال گوٹ1/8ہ رتی اور تیل1/4 قطرہ
احتیاط
جمال گوٹہ کے نسخوں کو بچے بوڑھے اور کمزور مریضوں کو ہرگز استعمال نہیں کرانا چاہئے۔علاوہ ازیں حاملہ بواسیر، پیچش و آنتوں کی تکلیف والے مریضوں کو بھی اس کا استعمال نہیں کرانا چاہئے. بچہ پیدا ہونے کے بعد عورت کو استعمال کرانا بھی نقصان دہ ہے
تیل جمال گوٹہ کے زہریلے اثرات
اگر اس کا ایک قطرہ کھالیا جائے تو اس کے استعمال کے تھوڑی دیربعد پیٹ میں مروڑ اور درد ہونے لگتا ہے اور ایک گھنٹہ میں ہی دست آنے شروع ہو جاتے ہیں جو بعد میں جلد جلد پتلے پتلے آنے لگتے ہیں
اگر قدرے زیادہ دیا جائے تو دست خون بوبلغم آمیز آنے لگتے ہیں۔ مریض بہت کمزور ہو جاتا ہے اور بعض اوقات موت کا باعث ہوتا ہے
بذریعہ سٹامک ٹیوب معدہ کو دھویا جائے اور دھنیا خشک باریک پیس کر بقدر1/1/2 گرام، دہی 125گرام اور چینی حسب ضرورت ملا کر پلائیں اور پانچ پانچ منٹ کے وقفہ سے اسی طرح سفوف اور دہی پلاتے رہیں
شروع شروع میں قے ہو جائے تو کچھ پرواہ نہ کریں
چند خوراک دینے سے ہی آرام ہوجاتا ہے

جمال گوٹہ شدھ کرنے کی ترکیب
جمال گوٹہ کو چھیل کر اندرونی پردہ نکال کر ایک پوٹلی میں باندھ لیں اور چھ کلو دودھ میں آویزاں کرکے جوش دیں
جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو نکال لیں
2- بیج جمال گوٹہ 50گرام لے کر انہیں کپڑے میں پوٹلی باندھیں اور گوبر میں پانی ڈال کر اس میں ڈول جنتر کے ذریعے تین پہر پکائیں پھر نکال کر گرم پانی سے دھو ڈالیں اور اوپر کا چھلکا دور کرکے اس کے اندر کا پتہ بھی نکال کر پھینک دیں اور ان کو پوٹلی میں باندھ کر دو کلو دودھ گائے یا بھینس میں تین پہر تک ڈول جنتر کے ذریعہ پکائیں اور نکال کر پھر گرم پانی میں اچھی طرح مل کر دھو ڈالیں کوئی پتہ اندر رہ گیا ہو تووہ بھی بہہ جائے
بعدازاں اسے کھرل میں لیموں کے رس کے ساتھ تین پہر کھرل کرکے مٹی کے کورے برتن کے اوپر لیپ کر کے دو روز تک تیز دھوپ میں سکھائیں جب بالکل خشک ہو جائے اور اس کا بہت سا چکنا حصہ برتن میں جذب ہو جائے تو برتن سے علیحدہ کرکے کام میں لائیں

3- جمال گوٹہ کے بیجوں کو لے کر ان کے بیرونی چھلکے الگ کر کے بیج میں نکلنے والی میگ کو چاقو کی نوک سے پھاڑلیں
پھاڑ لینے سے کے درمیان میں ایک چھوٹی سی ہرے رنگ کی زبان سی ہوتی ہے اسے الگ پھینک دیں
جب اس زبان کے بغیر جمال گھوٹہ بیج کے مغز کو ایک کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا کر ڈولا ینتر میں گائے کا دودھ ڈال کر ایک پہر تک پکائیں
اس طرح تین بار گائے کے دودھ میں ڈولاینتر کے ذریعے صاف کرلیں جمال گھوٹہ صاف (شدھ )ہوجائے گا

4- جمال گوٹہ مدبر کرنے کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ گوبر بھینس کو دوگنے پانی میں ملا کر ایک ہنڈیا میں ڈالیں اور اس میں مغز جمال گوٹہ پوٹلی باندھ کر لٹکا دیں اور نیچے تین گھنٹے کی آگ دیں
اسی طرح دہی میں ڈال کر ایک گھنٹہ تک پکائیں پھر نکال کر مغز کے اندر کا پتا نکال دیں اور مغز کام میں لائیں

جمال گھوٹا پر ایلوپیتھ ڈاکٹروں کی رائے
ڈاکٹر ڈیسائی کے مطابق یہ تیز دست لاتا ہے بڑی مقدار میں یہ زہر ہے
ایک بوند اس کے تیل کی استعمال کرنے سے 15 سے 25 دست یا زیادہ لگ جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے آنتوں میں سوجن ہو جاتی ہے
پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں لیکن اس کا استعمال پیٹ کےکیڑوں کے لئے نہیں کیا جاتا ہے
اگر جمال گوٹہ کے استعمال سے دست زیادہ آنے لگیں تولیموں کا رس فائدہ مند ہوتا ہے

ڈاکٹر کرنل چوپڑہ لکھتے ہیں کہ جمال گوٹہ کا استعمال دماغی امراض میں مفید ہے اور اسے تیل کی صورت میں شہد میں استعمال کرنا چاہیے

جمال گوٹہ کے سائنٹفک طبی مجربات
حب جمال گوٹہ
جمال گوٹہ مدبر( شدھ) کو سات روز لیموں کے رس میں کھرل کر کے دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنائیں دو سے تین گولی دودھ یا مکھن سے دیں یہ ایک بہترین مسہل(جلاب) ہے

حب قبض کشا
جمال گوٹہ شدھ10گرام
چھلکا آملہ30 گرام
آملہ کو قدرے کوٹ کر کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں اور گری جمال گوٹہ بھی تھوڑی تھوڑی کوٹ کر اسی پیالہ میں آملہ کے اوپر ڈال دیں اور اس پر چھاچھ دو انگل اوپر تک ڈالیں
گرمیوں کے موسم میں24 گھنٹے اور سردیوں میں تین رات دن پڑا رہنے دیں
پھر کھرل کر کے دانہ مونگ کے برابر گرلیاں بنالیں ایک گولی رات کو سوتے وقت دودھ یا پانی سے دیں صبح اٹھتے ہی پاخانہ کھل کرہوجاتا ہے

جمال گوٹہ شدھ کی گری
بادام کی گری5-5 دانے
منقیٰ( بیج نکال کر)10 دانے
گری پستہ8 دانے
گولے کی گری اور چینی سفید
ہر ایک10-10گرام
ان سب کو پیس کر دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنالیں
ایک گولی رات کو نیم گرم پانی سے دیں چارپانچ دست ہو کر پیٹ صاف ہوجائے گا
اس کے استعمال سے الٹی نہیں ہوتی اور نہ ہی جی متلاتا ہے

جمال گوٹہ شدھ
کتھ سفید
چھوٹی الائچی
ہر ایک15 گرام
کالی مرچ7/1/2 گرام
سب کاسفوف بنالیں اور پانی کی مدد سے مونگ کے دانہ کے برابر گولیاں بنالیں ایک سے دو گولی رات کو تازہ پانی سے استعمال کرائیں
قبض دور ہو جائے گا

جمال گوٹہ کے سائنٹیفک و آیور ویدک مجربات
اشو کنچکی رس(رس راج سندر)
پارہ شدھ
گندھک شدھ
میٹھا تیلیہ شدھ
ہڑتال شدھ
جمال گوٹہ شدھ
سہاگہ بریاں
کالی مرچ
مگھاں
سونٹھ
ہڑر
بہیڑہ
آملہ
سب برابر وزن تمام ادویات کو رس بھنگرہ میں21 دن تک کھرل کریں اور ایک ایک رتی کی گولیا ں بنالیں

نوٹ
مندرجہ بالا ادویا ت کورس بھنگرہ میں جتنا زیادہ کھرل کریں گے اتنا ہی زیادہ زرد اثر ہوتا جائے گا جس سے جمال گھوٹہ کے برے اثرات( سوزش جلن قے غشی) کا ازالہ ہوجاتا ہے اور اس کے فائدے ظاہر ہو جاتے ہیں اسے گھوڑا چولی کہتے ہیں

خوراک
ایک سے دو گولی تازہ پانی سے کھانا کھانے1/1/2 کے گھنٹہ بعد دیں
یہ رس بطور مسہل ( جلاب )دیا جاتاہے
اس سے معدہ وانتڑیاں صاف ہوجاتی ہیں
بلغمی امراض کے لئے بھی فائدہ مند ہے

سکھ وریچن وٹی
ریوند عصارہ60 گرام
ہرز جلابا سونٹھ
اجوائن
کشتہ سنکھ
گودا اندرائن (تمہ)
ہر ایک 15گرام
جمال کوٹہ شدھ 6گرام
سب کو تمہ کی جڑ کے کاڑھے کے ساتھ کھرل کرکے دو دورتی کی گولیاں بنائیں

ایک گولی ہمراہ دودھ یا نیم گرم پانی سے رات کو دیں دائمی قبض کو دور کرتی ہے لیکن دست آور نہیں ہے آنتوں کی خشکی دور کرکے قبض دور کرتی ہے جلاب کا عادی نہیں بناتی صرف پاخانہ کو نرم کرنے میں ہی مدد کرتی ہے اور قبض کی کوئی شکایت نہیں رہتی

کشتہ جات میں جمال گوٹہ کا استعمال
کشتہ چاندی
جمال گوٹہ کے درخت کی کونپلیں سایہ میں سکھالیں پھر 50 گرام کونپل کا سفوف 25گرام لاجونتی بوٹی ملا کر نغدہ بنائیں اور روپیہ( پہلے شدھ کرلیں) درمیان میں رکھ کر 5کلو اپلوں کی آگ دیں کشتہ تیار ہوگا۔شادی سے پہلے یا شادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہے۔ ایک چاول بالائی میں دیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »