جب فرانس میں دن 10 گھنٹوں کا اورہر گھنٹے میں 100 سیکنڈ ہوتے تھے

کتوبر 1793 میں انقلاب کے نتیجے میں قائم ہونے والی فرانس کی نئی حکومت نے ایک تجربہ کیا، وقت کو بدلنے کا۔

فیصلہ یہ کیا گیا کہ دن کو 24 کے بجائے 10 گھنٹوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گھنٹے میں 100 اعشاری (ڈیسیمل) منٹ ہوں گے اور ہر منٹ میں 100 اعشاری سیکنڈ ہوں گے جبکہ ایک ہفتے میں 10 دن ہوں گے۔
اور پھر پہلے سے موجود وقت کے نظام کو اعشاریہ نظام میں بدلنے کا کام شروع ہوا۔ ٹاؤن ہالز میں اعشاریہ میں وقت بتانے والی گھڑیاں نصب کی گئیں اور سرکاری سرگرمیاں نئے کیلنڈر کے تحت ریکارڈ کی جانے لگیں۔

تاہم جلد ہی بہت سے مسائل سامنے آنے لگے۔ موجودہ گھڑیوں کو نئے نظام کے تحت ڈھالنا انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ اس کی وجہ سے فرانس دیگر پڑوسی ممالک سے الگ ہو کر رہ گیا جبکہ دیہی آبادی کو بھی ہر 10 ویں دن ملنے والی چھٹی کی بات پسند نہ آئی۔
نتیجتاً، فرانس میں اعشاری وقت کا نام بمشکل ایک سال ہی نافذ رہ سکا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »