وینزویلا کے نکولس مادورو کی اہلیہ سیلیا فلورس

منگل کو 69 سالہ سیلیا فلورس مین ہٹن کی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ دونوں میاں بیوں کا ساتھ 30 سال پرانا ہے لیکن شادی امریکی استغاثہ کے مطابق 2013 میں ہوئی تھی۔مادورو کی اہلیہ حکومت کی نمایاں ترین خواتین میں سے ایک تھیں اور انہیں اکثر ان کے حامی ’خاتون اول‘ کے نام سے پکارتے تھے۔ وہ طویل عرصے سے وینزویلا میں اقتدار کے بہت قریب رہی ہیں اور جب امریکی فوج کارروائی کے بعد انہیں بھی کئی مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک کی عدالت میں پہنچا دیا گیا۔
وینزویلا کے امریکی حراست میں صدر نکولس مادورو پر تو واشنگٹن منشیات کے کاروبار سمیت دیگر کئی الزامات عائد کرتا ہے لیکن ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو کیوں ساتھ عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے؟
سیلیا فلورز پر باضابطہ طور پر کوکین کی درآمد اور مشین گنوں اور تباہ کن آلات رکھنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عدالت میں کھڑے ان کے چہرے پر پٹیاں واضح تھیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ گرفتاری کے دوران وہ زخمی بھی ہوئیں۔

روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ ان کے پاس اختیار ہے، حکم دینے کی صلاحیت ہے اور وہ ایک عورت ہے جو خاموشی سے حرکت کرتی ہے۔
مادورو نے ایک مرتبہ کہا: ’میں سیلیا سے ملا۔ وہ کئی قید محب وطن فوجی افسران کی وکیل تھیں۔ وہ کمانڈر شاویز کی وکیل بھی تھیں اور ہاں، جیل میں شاویز کی نمائندگی کرنا… سخت مشکل تھی۔ میں نے ان کو جدوجہد کے ان برسوں کے دوران جانا اور بعد میں، ہاں، اس نے میری توجہ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی تجویز کردہ اسلامی تاریخ کی کتاب میں کیا ہے

جب 2020 میں پہلی بار ٹرمپ انتظامیہ نے مادورو پر فرد جرم عائد کی تھی، تو سیلیا کا شریک ملزم کے طور پر نام نہیں لیا گیا تھا، لیکن جب اس دستاویز کو اپ ڈیٹ کیا گیا اور پھر کچھ دن پہلے اسے عام کیا گیا تو ان کا نام اور مبینہ جرائم کی فہرست اس میں موجود تھی۔

جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی محکمہ انصاف مادورو کے خلاف اپنا مقدمہ بنا رہا تھا، اسی طرح ان کی اہلیہ بھی طویل عرصے سے ان کی نظروں میں تھیں۔
سیلیا پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں ’ایک بڑے پیمانے پر منشیات کے سمگلر‘ اور وینزویلا کے نیشنل اینٹی ڈرگ آفس کے ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات کروانے کے لیے لاکھوں ڈالر رشوت وصول کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »