بغیر انٹرنیٹ فون پر چلنے والا اے آئی ماڈل متعارف

عالمی بینک کے 2024 تک کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی صرف تقریباً 71 فیصد آبادی انٹرنیٹ سے منسلک ہے جبکہ وہ علاقے بھی جہاں کنیکٹیوٹی موجود سمجھی جاتی ہے وہاں اکثر نیٹ ورک کے مسائل پیش آتے ہیں۔
اب ایسے AI ماڈلز متعارف ہو چکے ہیں جو بغیر انٹرنیٹ (Offline) موبائل پر چل سکتے ہیں.ایک انڈین کمپنی نے مصنوعی ذہانت کا ایک نیا ماڈل متعارف کرایا ہے جو بنیادی موبائل فونز پر اور انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
سروم اے آئی نے دہلی میں ہونے والے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران اپنے نئے ماڈلز کی مکمل سیریز کا اعلان کیا۔ہ پہلا موقع ہے کہ عالمی سطح کے اس فلیگ شپ اے آئی سمٹ کی میزبانی گلوبل ساؤتھ میں کی گئی ہے۔
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ریموٹ ڈیٹا سینٹرز پر انحصار کے بجائے سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس پر براہ راست کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس کے ذریعے کمزور یا بالکل نہ ہونے والی کنیکٹیوٹی والے علاقوں میں بھی سپیچ ریکگنیشن، ترجمہ اور ٹیکسٹ ٹو سپیچ جیسی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
سروم اے آئی کے علاوہ اس ہفتے کئی نئے ماڈلز بھی متعارف کرائے گئے۔ انڈیا کی بڑی آئی ٹی کمپنی Tech Mahindra نے تعلیم اور شہری خدمات کے لیے ایک ہندی فرسٹ لینگویج ماڈل پیش کیا۔ اسی طرح Gnani.ai جیسے سٹارٹ اپس نے کثیر لسانی وائس اے آئی سسٹم متعارف کرایا جبکہ BharatGen اور Fractal Analytics نے مخصوص شعبوں کے لیے تیار کردہ ماڈلز پیش کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »