بہاولپور کی مسجد سبحان اللہ

سکیلپ یا سٹارم شیڈو مزائیل کی کیا خصوصیات ہیں

انڈیا کی طرف سے بہاولپور کی مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنانے والے سٹارم شیڈو مزائیل کی کیا خصوصیات ہیں.
سکیلپ یا سٹارم شیڈو ایک کروز میزائل ہے جو زیادہ سے زیادہ تقریباً 250 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ فرانسیسی اسے ’سکیلپ‘ کہتے ہیں۔

اسے ہوائی جہاز سے لانچ کیا جاتا ہے۔ یہ تقریباً آواز کی رفتار پر اپنے ہدف تک پرواز کرتا ہے اور پھر نیچے گرنے سے پہلے اپنے ’وار ہیڈ‘ (میزائل کا وہ حصہ جس میں دھماکہ خیز مواد موجود ہوتا ہے) کو دھماکے سے اڑا دیتا ہے۔

سکیلپ کو مضبوط بنکرز اور گولہ بارود کے گوداموں میں گھسنے کے لیے ایک مثالی ہتھیار سمجھا جاتا ہے.

تاہم ایک سکیلپ میزائل کی لاگت تقریباً دس لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ اس لیے ان کو استعمال کرنے سے پہلے سستے ڈرونز استعمال کیے جاتے ہیں، جن سے دشمن کا فضائی دفاع کمزور بنایا جا سکے اور ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا زیادہ سے زیادہ گولہ بارود استعمال ہو جائے۔

سکیلپ آواز کی رفتار (تقریباً 0.8 سے 0.9 ماچ) پر پرواز کرتا ہے، جو اسے تیز اور درست بناتا ہے.
سکیلپ جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس، جو اسے درست نشانہ لگانے کی صلاحیت دیتا ہے۔ یہ GPS اور انرشل نیویگیشن کے ساتھ ساتھ ٹیرین ریفرنس نیویگیشن کا استعمال کرتا ہے۔

اس کا وار ہیڈ دھماکہ خیز مواد سے لیس ہوتا ہے، جو مضبوط ڈھانچوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ خاص طور پر بنکروں اور مضبوط اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کم ریڈار کراس سیکشن کی بدولت یہ دشمن کے ریڈار سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے خفیہ حملوں کے لیے موزوں بناتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں