آزاد کشمیر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے مظفرآباد کی بلال مسجد کی جی پی ایس لوکیشن انڈین خفیہ ایجنسی را (RAW) کو بھاری رقم کے عوض فراہم کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اور اسے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی اور حساس ملکی راز لیک کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا۔ یہ گرفتاری خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی.
عبید جہانگیر نامی شہری کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ دفعہ 3/3a کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
تھانہ صدر مظفرآباد میں درج مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ راولاکوٹ کا رہائشی عبید جہانگیر انڈین خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔
انڈیا نے چھ مئی کی رات کو مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغ کر حملہ کیا تھا۔
مقدمے کے مطابق ملزم نے اہم حساس تنصیبات کی تصاویر، خفیہ ملکی راز اور اطلاعات دشمن ملک کی ایجنسی کو دیے۔
مقدمے کی تفتیش کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق عبید جہانگیر خود بھی گرفتار ہو چکا اور اس کے دیگر ساتھی بھی گرفتار ہیں جن سے تفتیش جاری ہے
