امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جون 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت کو ٹھکرا دیا، کیونکہ وہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات سے گریز کرنا چاہتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے جنرل عاصم منیر کا سامنا کرنے سے بچنے کیلئے دورہ امریکا کی دعوت مسترد کی۔جون 2025 میں، جی 7 سمٹ کے بعد مودی کو ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں رکاؤ کی دعوت دی تھی۔ اگلے دن (18 جون) ٹرمپ کی پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات طے تھی۔ بلومبرگ کے مطابق، مودی کو خدشہ تھا کہ ٹرمپ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کر سکتے ہیں.
ٹرمپ اور مودی کے درمیان 17جون کو فون پر35 منٹ گفتگو ہوئی تھی۔
ٹرمپ نے مودی کو جی سیون اجلاس کے فوری بعد واشنگٹن آنے کا کہا، مودی نے واشنگٹن جانے سے انکار کردیا، کروشیا کے دورے کو بہانہ بنایا۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ ملاقات روکنے کی بھرپور کوشش کی.مودی کی فون کال کے بعد وائٹ ہاؤس کے لہجے میں تبدیلی آئی، مودی اور ٹرمپ کی اس کال کے بعد بات چیت نہیں ہوئی۔
