ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ میں تین سے چار جگہ پر مٹی کے برتن میں سفید پاؤڈر رکھا ہے۔پولیس نے سفید پاؤڈر کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں ہے۔
ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیکل تجزیے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پاؤڈر کیا ہے؟
پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔
