پاکستان میں بینکنگ شعبے میں ایک نیا قدم یو بی ایل کی برانچیں اب اتوار کو بھی کھلی رہیں گی.
یونیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اب چند منتخب برانچیں ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی، تاکہ گاہکوں کو ہفتے کے سات روز آسانی سے بینکنگ کی سہولت میسر ہو سکے .
اتوار کے علاوہ، UBL نے پیر تا جمعہ شام 7 بجے تک اپنے منتخب برانچوں کے کاروباری اوقات بڑھا دیے ہیں.
اتوار کی برانچ لسٹ یو بی ایل کی آفیشل ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر دستیاب ہے، جس میں ملک بھر کی تقریباً 104 برانچز شامل ہیں .
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے قریب کون سی UBL برانچ اتوار کو کھلے گی، تو آپ UBL کی ویب سائٹ پر “Sunday Branch List” دیکھ سکتے ہیں.
